رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° صاف 22° / 11°فجر 05:24ظہر 12:16عصر 16:09مغرب 17:46عشا 19:07
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
عالمی بینک: پاکستان میں غربت کی شرح 29 فیصد تک پہنچ گئی، عدم مساوات بھی بڑھیمعروف برطانوی اداکار سر پیٹرک اسٹیورٹ 86 برس کی عمر میں چل بسےراشد خان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 200 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئےمیٹا نے نوعمر لڑکی کا مقدمہ نمٹا لیا، لاس اینجلس ٹرائل میں صرف اسنیپ رہ گئیانتخابات میں مبینہ غیر ملکی مداخلت کی تحقیقات میں موساد بھی شین بیٹ کی معاونامریکا کا سعودی عرب سے غیر ہنگامی سرکاری عملے اور اہل خانہ کو نکلنے کا حکمرونالڈو کی ہیٹ ٹرک، النصر نے الخلود کو 5-3 سے ہرا دیاپیٹرولیم لیوی میں فوری کمی مسترد، آئندہ بجٹ میں مرحلہ وار کمی پر غوررواں سال کے نو ماہ میں چار لاکھ 27 ہزار سے زائد پاکستانی بیرونِ ملک روزگار کے لیے رجسٹرسہ ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل: پاکستان کا سامنا سری لنکا سے، رینکنگ میں بہتری کا موقعانتخابی اصلاحات کمیٹی: پیپلز پارٹی کا اپوزیشن سے رابطہ، جواب مشاورت کے بعد دینے کا عندیہاوگرا کا اکتوبر کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 15.3 فیصد تک اضافے کا نوٹیفکیشن
صفحہ اول› بلوچستان ›نصیرآباد

نصیرآباد: کمشنر صلاح الدین نورزئی کا پولیو مہم اجلاس، زیرو ڈوز بچوں کی نشاندہی کی ہدایت

نصیرآباد: کمشنر صلاح الدین نورزئی کا پولیو مہم اجلاس، زیرو ڈوز بچوں کی نشاندہی کی ہدایت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

نصیرآباد: کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے کہا ہے کہ ڈویژن بھر میں انسدادِ پولیو مہم کو موثر بنانے کے لیے مائیکرو پلان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ زیرو ڈوز بچوں کی نشاندہی کرکے انہیں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں، اور مہم کے دوران کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسدادِ پولیو مہم اور ای پی آئی پروگرام کے حوالے سے منعقدہ اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نصیرآباد ڈاکٹر ایاز جمالی سمیت متعلقہ افسران شریک تھے۔ تمام ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے اضلاع میں شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔

اس موقع پر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر یاسر نے کمشنر نصیرآباد ڈویژن کو انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

پولیو ٹیموں کی تربیت اور نگرانی

کمشنر صلاح الدین نورزئی نے ہدایت کی کہ پولیو ٹیموں کی مکمل تربیت یقینی بنائی جائے اور گزشتہ مہمات کے دوران کمزور کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی یونین کونسلز میں خصوصی توجہ دے کر کارکردگی بہتر بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز انسدادِ پولیو مہم کی خود نگرانی کریں اور فیلڈ میں ٹیموں کی کارکردگی، بچوں کی کوریج اور مہم کے مقررہ اہداف کا باقاعدگی سے جائزہ لیں۔

جن اضلاع میں ایل کیو ایس کے نتائج غیر تسلی بخش رہے ہیں، وہاں کی انتظامیہ مہم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کرے اور خامیوں کو فوری دور کیا جائے، جبکہ غیر تسلی بخش کارکردگی اور فرائض میں غفلت برتنے والوں کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زیرو ڈوز بچوں تک رسائی یقینی بنانے کے لیے مستقبل قریب میں خصوصی مہم بھی چلائی جائے گی تاکہ کوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے۔

ای پی آئی پروگرام اور ڈیٹا انٹری

کمشنر نے ای پی آئی پروگرام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کو مختلف مہلک اور وبائی امراض سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام پر خصوصی توجہ دی جائے اور تمام متعلقہ ڈیٹا کی بروقت اور درست انٹری یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈیٹا انٹری میں سستی اور غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ پروگرام کی کارکردگی اور شفافیت کو جانچنے کے لیے تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان اس اہم معاملے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، لہٰذا تمام متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں۔

کمشنر نصیرآباد ڈویژن نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو مختلف وبائی اور قابلِ انسداد بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کا مقررہ کورس مکمل کروائیں، کیونکہ والدین کی غفلت بچوں کی صحت اور مستقبل کو خطرناک بیماریوں سے دوچار کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ اور بچوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اس مقصد کے حصول کے لیے ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت، پولیو ٹیموں اور والدین کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ نصیرآباد ڈویژن کے ہر بچے کو حفاظتی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

نصیر آباد : کمشنر صلاح الدین نورزئی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ڈویژنل ٹاسک فورس اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
نصیر آباد : کمشنر صلاح الدین نورزئی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ڈویژنل ٹاسک فورس اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
نصیر آباد : کمشنر صلاح الدین نورزئی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ڈویژنل ٹاسک فورس اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
نصیر آباد : کمشنر صلاح الدین نورزئی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ڈویژنل ٹاسک فورس اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان