امریکا ایران پر بمباری دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے، وال اسٹریٹ جرنل

واشنگٹن: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکا ایران پر بمباری دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
اخبار کے مطابق فوجی کارروائی امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد شروع ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی ایک یا دو مزید جوہری تنصیبات پر کارروائی باقی ہے، ضرورت پڑی تو ان تنصیبات پر 10 منٹ میں کارروائی کی جا سکتی ہے۔
فلوریڈا میں اپنی رہائش گاہ پر ہیلووین پارٹی میں گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران معاہدہ کرتا ہے اور پھر پیچھے ہٹ جاتا ہے، دیکھتے ہیں کہ کیا وہ کوئی معاہدہ کرتے ہیں یا نہیں، ہمیں کوئی جلدی نہیں ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایران کی بحریہ، فضائیہ، فضائی دفاعی نظام، پیداواری صلاحیتوں اور جوہری پروگرام کو تباہ کر دیا ہے۔











