رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 22° / 11°فجر 05:25ظہر 12:16عصر 16:08مغرب 17:45عشا 19:06
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ہانگ کانگ سکسز: پاکستان مین ایونٹ سے باہر، پلیٹ فائنل میں پہنچ گیاآبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا، پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰخیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی ناگزیر تھی: وزیراعظم شہباز شریفعراقچی: امریکی خط مثبت قدم، امریکی حکام سے ملاقات کا ارادہ نہیں؛ ایرانی وفد دوحہ میںقشم جزیرے کے قریب ماہی گیر کشتیوں پر حملہ، دو لاپتا افراد بعد میں مل گئےگلگت بلتستان کے قومی دن پر وزیراعظم کا عوام کو مبارکباد کا پیغامایرانی وزیر خارجہ کی جرمن چانسلر کو انتباہ: ایران پر حملے کی صورت میں یورپ کو بھاری نقصاننیتن یاہو کا ٹرمپ پر ایران کے خلاف مشترکہ حملے کے لیے دباؤ، امریکی انتظامیہ میں اختلافاتبلوچستان کے مسائل کا حل بندوق نہیں، تعلیم اور جمہوری مکالمے میں ہے: سرفراز بگٹیگلگت بلتستان کے عوام کی قربانیاں ہماری مشترکہ تاریخ کا حصہ ہیں: صدر زرداریایف بی آر اکتوبر کا ٹیکس ہدف 156 ارب روپے سے پورا نہ کر سکاوزیراعظم کا دانش سکولوں کی تعمیر میں تیزی اور معیار پر سمجھوتہ نہ کرنے کا حکم

لہڑی: صوبائی وزیر سردار کوہیار خان ڈومکی کی عوامی ملاقاتیں، مسائل سن کر احکامات جاری

لہڑی: صوبائی وزیر سردار کوہیار خان ڈومکی کی عوامی ملاقاتیں، مسائل سن کر احکامات جاری
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

لہڑی: صوبائی وزیر برائے انڈسٹریز اینڈ کامرس بلوچستان سردار کوہیار خان ڈومکی نے ڈومکی ہاؤس لہڑی میں حلقہ انتخاب سے تعلق رکھنے والے عوام سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل و شکایات سنیں۔ اس موقع پر انہوں نے بعض مسائل کے فوری حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے، جبکہ دیگر مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں۔

عوامی ترجیحات

سردار کوہیار خان ڈومکی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، تعلیم و صحت کے شعبوں کی بہتری اور ترقیاتی عمل کو موثر بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی ضروریات کو ترجیح دینا اور پسماندہ علاقوں کی ترقی یقینی بنانا حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

عوامی خدمت اور جوابدہی

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت، جمہوری اقدار اور عوامی مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے۔ عوامی نمائندے کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے، ان کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ حلقے میں عوامی خدمت اور ترقی کا عمل جاری رکھا جائے گا اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے ازالے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے موثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

صوبائی وزیر صنعت وحرفت سردار کوہیار خان ڈومکی لہڑی میں لوگوں کے مسائل سن رہے ہیں۔
صوبائی وزیر صنعت وحرفت سردار کوہیار خان ڈومکی لہڑی میں لوگوں کے مسائل سن رہے ہیں۔
صوبائی وزیر صنعت وحرفت سردار کوہیار خان ڈومکی سے لہڑی میں علاقے کے معتبرین ملاقات کر رہے ہیں۔
صوبائی وزیر صنعت وحرفت سردار کوہیار خان ڈومکی سے لہڑی میں علاقے کے معتبرین ملاقات کر رہے ہیں۔
صوبائی وزیر صنعت وحرفت سردار کوہیار خان ڈومکی سے لہڑی میں علاقے کے معتبرین ملاقات کر رہے ہیں۔
صوبائی وزیر صنعت وحرفت سردار کوہیار خان ڈومکی سے لہڑی میں علاقے کے معتبرین ملاقات کر رہے ہیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان