رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 22° / 11°فجر 05:25ظہر 12:16عصر 16:08مغرب 17:45عشا 19:06
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ہانگ کانگ سکسز: پاکستان مین ایونٹ سے باہر، پلیٹ فائنل میں پہنچ گیاآبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا، پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰخیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی ناگزیر تھی: وزیراعظم شہباز شریفعراقچی: امریکی خط مثبت قدم، امریکی حکام سے ملاقات کا ارادہ نہیں؛ ایرانی وفد دوحہ میںقشم جزیرے کے قریب ماہی گیر کشتیوں پر حملہ، دو لاپتا افراد بعد میں مل گئےگلگت بلتستان کے قومی دن پر وزیراعظم کا عوام کو مبارکباد کا پیغامایرانی وزیر خارجہ کی جرمن چانسلر کو انتباہ: ایران پر حملے کی صورت میں یورپ کو بھاری نقصاننیتن یاہو کا ٹرمپ پر ایران کے خلاف مشترکہ حملے کے لیے دباؤ، امریکی انتظامیہ میں اختلافاتبلوچستان کے مسائل کا حل بندوق نہیں، تعلیم اور جمہوری مکالمے میں ہے: سرفراز بگٹیگلگت بلتستان کے عوام کی قربانیاں ہماری مشترکہ تاریخ کا حصہ ہیں: صدر زرداریایف بی آر اکتوبر کا ٹیکس ہدف 156 ارب روپے سے پورا نہ کر سکاوزیراعظم کا دانش سکولوں کی تعمیر میں تیزی اور معیار پر سمجھوتہ نہ کرنے کا حکم

شہید کامران جان خراسانی انٹر اسکول فٹبال ٹورنامنٹ کا کوئٹہ میں افتتاح

شہید کامران جان خراسانی انٹر اسکول فٹبال ٹورنامنٹ کا کوئٹہ میں افتتاح
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: شہید کامران جان خراسانی انٹر اسکول فٹبال ٹورنامنٹ کوئٹہ کی افتتاحی تقریب سردار یار محمد بڑیچ ریلوے فٹبال گراؤنڈ، جوائنٹ روڈ کوئٹہ میں منعقد ہوئی۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر صفدر نواز اور ملک سعید خان بڑیچ تھے۔

افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی سردار محمد ادریس خان بڑیچ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ایجوکیشن ریاض احمد بھنگر تھے، جنہوں نے باقاعدہ کک آف کرکے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔

ٹیموں اور شرکاء کی شرکت

تقریب میں حاجی نورالدین خراسانی، پرنسپل عزیزالرحمٰن، میر لیاقت لاشاری، علاقے کے دیگر معززین، مختلف اسکولوں کے اسپورٹس انچارجز اور فٹبال سے محبت کرنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ٹورنامنٹ میں کوئٹہ کے مختلف تعلیمی اداروں کی فٹبال ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں گورنمنٹ سینٹرل ہائی اسکول جوائنٹ روڈ، ہیلپر پبلک اسکول اینڈ کالج کوئٹہ، گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول نواب اکبر بگٹی سریاب، گورنمنٹ جامع ہائی اسکول ہدہ کوئٹہ، گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول خروٹ آباد، گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول وحدت کالونی اور گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کچلاک شامل ہیں۔

افتتاحی تقریب کے دوران تمام شریک ٹیموں کے کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں مارچ کیا اور مہمانانِ گرامی کے ہمراہ گروپ تصاویر بنوائیں۔

کھیلوں کی اہمیت اور شکریہ

مہمانانِ خصوصی اور دیگر معزز مہمانوں نے طلباء کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیاں نوجوان نسل کی جسمانی و ذہنی نشوونما، کردار سازی اور مثبت سوچ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

ٹورنامنٹ کے منتظمین صفدر نواز اور ملک سعید خان بڑیچ نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام معزز مہمانوں، تعلیمی اداروں کے سربراہان، اسپورٹس انچارجز، کھلاڑیوں اور شائقینِ فٹبال کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات: