رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 22° / 9°فجر 05:25ظہر 12:16عصر 16:07مغرب 17:44عشا 19:05
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردوں کی حمایت بند نہ کی تو افغان طالبان کو سنگین قیمت چکانا ہوگی: ڈی جی آئی ایس پی آرپیٹرولیم لیوی میں 10 سے 15 روپے فی لیٹر کمی کا امکان، نیا فارمولا جاریپاکستان کو جی 24 کی چیئرمین شپ ملنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا اظہارِ مسرتپرویز خٹک: وزیراعظم کا بی آر ٹی سے متعلق بیان حقائق کے برعکس ہےایران نے برطانوی رائل نیوی اور رائل ایئر فورس کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیاریٹیلرز ٹیکس اسکیم ناکام، نان فائلرز کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہافغان مذاکرات: امریکی وزیر خارجہ کے بیان کا پاکستان کی جانب سے خیرمقدمہانگ کانگ سکسز: افغانستان پہلی بار چیمپئن، فائنل میں آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکستکوئٹہ: انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر، نجیب اللہ نے گولڈ میڈل جیت لیابابر اعظم پر تنقید: عماد وسیم نے سابقہ کامیابیوں کو نظرانداز نہ کرنے کا مشورہ دیاہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے عمان کو 18 رنز سے ہرا کر پلیٹ فائنل جیت لیاایران کی جوہری تنصیبات پر 10 منٹ میں حملے کی صلاحیت، ٹرمپ کا دعویٰ
صفحہ اول› بلوچستان ›جعفرآباد

جعفرآباد: ڈپٹی کمشنر خالد خان کا ترقیاتی اسکیموں کا دورہ، معیار پر سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت

جعفرآباد: ڈپٹی کمشنر خالد خان کا ترقیاتی اسکیموں کا دورہ، معیار پر سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

جعفرآباد: ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے ضلع بھر میں جاری مختلف ترقیاتی اسکیموں کا دورہ کرکے ترقیاتی امور کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہی حاصل کی۔

سب ڈویڑنل آفیسر کی بریفنگ

ایگزیکٹو انجینئر مواصلات و تعمیرات بلڈنگز جعفرآباد عتیق الرحمن کی ہدایات کی روشنی میں سب ڈویڑنل آفیسر محمد صدیق زہری نے ڈپٹی کمشنر کو گورنمنٹ بوائز اسکول، ڈگری کالج اور سول ہسپتال کے ترقیاتی منصوبوں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور جاری تعمیراتی کاموں کے معیار، پیش رفت اور دیگر امور سے آگاہ کیا۔

معیار پر سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر خالد خان نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو پی سی ون میں طے شدہ معیار اور مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور تعمیراتی کاموں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ منصوبوں کا تعلق تعلیم اور صحت جیسے اہم شعبوں سے ہے، اس لیے ان کی بروقت اور معیاری تکمیل انتہائی ضروری ہے تاکہ طلبہ، مریضوں اور عام شہریوں کو بہتر سہولیات میسر آسکیں۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کی مسلسل نگرانی یقینی بنائی جائے اور تمام منصوبوں کو مقررہ معیار کے مطابق جلد مکمل کرکے عوام کو ان کے ثمرات سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا جائے۔

جعفرآباد: ڈپٹی کمشنر خالد خان کو ایس ڈی او محمد صدیق زہری سول ہسپتال کے ترقیاتی عمل کے متعلق آگاہی فراہم کر رہے ہیں
جعفرآباد: ڈپٹی کمشنر خالد خان کو ایس ڈی او محمد صدیق زہری سول ہسپتال کے ترقیاتی عمل کے متعلق آگاہی فراہم کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان