رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 14° جزوی بادل 23° / 9°فجر 05:29ظہر 12:16عصر 16:03مغرب 17:40عشا 19:02
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
دلیر مہندی کے بیٹے گرديپ کا ابھیجیت بھٹاچاریہ کو جواب، لائیو گانے کی فوٹیج بھیجنے کی پیشکشنیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی بینکوں اور اہم تنصیبات کو مصنوعی ذہانت سے چلنے والے سائبر حملوں پر وارننگوزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی صدارت میں امراض قلب ادارے کے بورڈ کا پہلا اجلاسایف پی ایس سی کا گریڈ 16 سے 20 تک مختلف وفاقی محکموں میں بھرتیوں کا اعلانغزہ میں سردیوں کی پہلی بارش، 70 ہزار خیمے زیرِ آب، ابتدائی نقصان تقریباً 3 ملین ڈالرعثمان خواجہ کا دعویٰ: 2018 کے بال ٹیمپرنگ سے پوری ٹیم واقف تھی، لیہمن کا ردعملٹرمپ کی ڈیموکریٹس کو امیگریشن اور ٹیکس پر بات چیت کی پیشکشسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز: پاکستانی اسکواڈ میں چار کھلاڑیوں کا اضافہ، تین کی پہلی طلبیپولینڈ کے شہر کراکوف کے مرکزی چوک میں کار سوار شخص کی فائرنگ، چھ افراد ہلاک، 15 زخمیانڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت کا میچ اتوار کو العامرات میںہیگسیتھ اور روبیو کے استعفے کی خبریں مسترد، وائٹ ہاؤس کی تردیدرنبیر کپور کا اعلان: اگلے دو تین برس میں ہدایت کاری کا آغاز کروں گا

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی کے احکامات پر پولیو سے انکاری بچوں کی کوریج جاری

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے احکامات پر ضلع کوئٹہ میں پولیو سے انکاری بچوں کی کوریج کے لیے خصوصی اقدامات جاری ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر صدر کوئٹہ محمد یوسف ہاشمی، اسسٹنٹ کمشنر سریاب اور اسپیشل مجسٹریٹ سریاب نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ مختلف علاقوں میں گھر گھر جا کر انکاری خاندانوں سے ملاقاتیں کیں۔

اسسٹنٹ کمشنر سریاب نے یونین کونسل احمد خانزئی اور انڈسٹریل زون میں، جبکہ اسپیشل مجسٹریٹ سریاب نے یونین کونسل پرکانی آباد میں والدین سے ملاقات کر کے انہیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر آمادہ کیا۔ اس کے نتیجے میں 13 انکاری بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر صدر کوئٹہ نے زرغون آباد اور کوتوال کے علاقوں میں انکاری گھروں کا دورہ کیا اور والدین کے تحفظات دور کر کے بچوں کی ویکسینیشن یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے۔

باقی انکاری بچوں کی کوریج کی ہدایت

افسران نے ہدایت کی کہ باقی ماندہ انکاری بچوں کو بھی مسلسل فالو اپ اور کیچ اپ کے ذریعے کور کیا جائے تاکہ کوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے اور سو فیصد کوریج یقینی بنائی جا سکے۔

اشتہار