رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 14° جزوی بادل 23° / 9°فجر 05:29ظہر 12:16عصر 16:03مغرب 17:40عشا 19:02
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
دلیر مہندی کے بیٹے گرديپ کا ابھیجیت بھٹاچاریہ کو جواب، لائیو گانے کی فوٹیج بھیجنے کی پیشکشنیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی بینکوں اور اہم تنصیبات کو مصنوعی ذہانت سے چلنے والے سائبر حملوں پر وارننگوزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی صدارت میں امراض قلب ادارے کے بورڈ کا پہلا اجلاسایف پی ایس سی کا گریڈ 16 سے 20 تک مختلف وفاقی محکموں میں بھرتیوں کا اعلانغزہ میں سردیوں کی پہلی بارش، 70 ہزار خیمے زیرِ آب، ابتدائی نقصان تقریباً 3 ملین ڈالرعثمان خواجہ کا دعویٰ: 2018 کے بال ٹیمپرنگ سے پوری ٹیم واقف تھی، لیہمن کا ردعملٹرمپ کی ڈیموکریٹس کو امیگریشن اور ٹیکس پر بات چیت کی پیشکشسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز: پاکستانی اسکواڈ میں چار کھلاڑیوں کا اضافہ، تین کی پہلی طلبیپولینڈ کے شہر کراکوف کے مرکزی چوک میں کار سوار شخص کی فائرنگ، چھ افراد ہلاک، 15 زخمیانڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت کا میچ اتوار کو العامرات میںہیگسیتھ اور روبیو کے استعفے کی خبریں مسترد، وائٹ ہاؤس کی تردیدرنبیر کپور کا اعلان: اگلے دو تین برس میں ہدایت کاری کا آغاز کروں گا

کوئٹہ: لعل جان جعفر کی انٹر اسکول بیڈمنٹن، اسپیلنگ بی اور سائنس اولمپیاڈ تقریب سے خطاب

کوئٹہ: لعل جان جعفر کی انٹر اسکول بیڈمنٹن، اسپیلنگ بی اور سائنس اولمپیاڈ تقریب سے خطاب
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: سیکرٹری ثانوی تعلیم بلوچستان لعل جان جعفر نے کہا ہے کہ طلبہ و طالبات کی ذہنی، علمی اور جسمانی نشوونما کے لیے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی مقابلوں کا انعقاد انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

سائنس، کھیلوں اور تخلیقی سرگرمیوں کے فروغ سے طلبہ میں خود اعتمادی، تحقیق کا رجحان اور مثبت مسابقت کا جذبہ پروان چڑھتا ہے۔

انہوں نے 7 نومبر کو پاکستان چلڈرن اکیڈمی ٹرسٹ کوئٹہ کے زیر اہتمام منعقدہ انٹر اسکول بیڈمنٹن چیمپئن شپ، اسپیلنگ بی مقابلے اور سائنس اولمپیاڈ کے فائنلز اور تقسیم انعامات کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کیا۔

28 اکتوبر 2026 سے شروع ہونے والے ان مقابلوں میں کوئٹہ کے مختلف تعلیمی اداروں نے بھرپور شرکت کی۔ اسپیلنگ بی میں 45، سائنس اولمپیاڈ میں 135 اور بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں 135 اسکولوں نے حصہ لیا۔

بیڈمنٹن مقابلے گرلز سنگلز، بوائز جونئر سنگلز اور بوائز سینئر سنگلز کی کیٹیگریز میں منعقد کیے گئے، جبکہ مجموعی طور پر 355 طلبہ و طالبات نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

نتائج اور تقسیم انعامات

سیکرٹری اسکولز نے پاکستان چلڈرن اکیڈمی ٹرسٹ کی جانب سے بچوں کی تعلیمی، سائنسی اور جسمانی تربیت کے لیے ایسے مقابلوں کے انعقاد کو قابل تحسین اقدام قرار دیا اور بیگم ثاقبہ رحیم الدین کی دوراندیشانہ اور دیرینہ کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سائنس کی تعلیم کے شعبے میں تاریخی طور پر تعلیمی نتائج تسلی بخش نہیں رہے، ایسے میں سائنس اولمپیاڈ جیسے مقابلے طلبہ میں تجسس، تحقیق، تخلیقی سوچ اور سائنسی علوم سے دلچسپی پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

مقابلوں کے نتائج کے مطابق اسپیلنگ بی میں امت پبلک اسکول کوئٹہ نے پہلی جبکہ بیگم ثاقبہ اسکول آف ماڈرن ایج کوئٹہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ سائنس اولمپیاڈ میں امت پبلک اسکول اور پاک جناح ریزیڈنشل ہائی اسکول سیٹلائٹ ٹاؤن نے مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

بیڈمنٹن گرلز سنگلز میں امت پبلک اسکول کوئٹہ نے پہلی اور بیگم ثاقبہ اسکول آف ماڈرن ایج نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ بوائز جونئرز کیٹیگری میں پاک عرب انٹرنیشنل اسکول نے پہلی جبکہ سی بی اسکول نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ بوائز سینئرز کیٹیگری میں ہورائزن اسکول نے پہلی اور دوسری دونوں پوزیشنیں اپنے نام کیں۔

تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی لعل جان جعفر نے کامیاب طلبہ و طالبات میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کیں، جبکہ مقابلوں میں حصہ لینے والے دیگر تمام شرکاء کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں بھی تعریفی اسناد پیش کی گئیں۔

انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں سائنس، کھیلوں اور دیگر مثبت ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایسی کاوشوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی۔

Pakistan Children's Academy Quetta Inter School Championships & Olympiad 2026 / سیکرٹری ثانوی تعلیم لعل جان جعفر کا پاکستان چلڈرن اکیڈمی ٹرسٹ کوئٹہ کے زیراہتمام منعقدہ انٹر اسکول بیڈمنٹن چیمپئن شپ، اسپیلنگ بی مقابلے اور سائنس اولمپیاڈ کے فائنلسٹس کے ساتھ گروپ — A group photo of medal-wearing student finalists with trophies and officials standing in front of the Inter School Championships & Olympiad 2026 backdrop in Quetta.
Pakistan Children's Academy Quetta Inter School Championships & Olympiad 2026 / سیکرٹری ثانوی تعلیم لعل جان جعفر کا پاکستان چلڈرن اکیڈمی ٹرسٹ کوئٹہ کے زیراہتمام منعقدہ انٹر اسکول بیڈمنٹن چیمپئن شپ، اسپیلنگ بی مقابلے اور سائنس اولمپیاڈ کے فائنلسٹس کے ساتھ گروپ — A group photo of medal-wearing student finalists with trophies and officials standing in front of the Inter School Championships & Olympiad 2026 backdrop in Quetta.

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار