رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 14° جزوی بادل 23° / 9°فجر 05:29ظہر 12:16عصر 16:03مغرب 17:40عشا 19:02
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
دلیر مہندی کے بیٹے گرديپ کا ابھیجیت بھٹاچاریہ کو جواب، لائیو گانے کی فوٹیج بھیجنے کی پیشکشنیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی بینکوں اور اہم تنصیبات کو مصنوعی ذہانت سے چلنے والے سائبر حملوں پر وارننگوزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی صدارت میں امراض قلب ادارے کے بورڈ کا پہلا اجلاسایف پی ایس سی کا گریڈ 16 سے 20 تک مختلف وفاقی محکموں میں بھرتیوں کا اعلانغزہ میں سردیوں کی پہلی بارش، 70 ہزار خیمے زیرِ آب، ابتدائی نقصان تقریباً 3 ملین ڈالرعثمان خواجہ کا دعویٰ: 2018 کے بال ٹیمپرنگ سے پوری ٹیم واقف تھی، لیہمن کا ردعملٹرمپ کی ڈیموکریٹس کو امیگریشن اور ٹیکس پر بات چیت کی پیشکشسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز: پاکستانی اسکواڈ میں چار کھلاڑیوں کا اضافہ، تین کی پہلی طلبیپولینڈ کے شہر کراکوف کے مرکزی چوک میں کار سوار شخص کی فائرنگ، چھ افراد ہلاک، 15 زخمیانڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت کا میچ اتوار کو العامرات میںہیگسیتھ اور روبیو کے استعفے کی خبریں مسترد، وائٹ ہاؤس کی تردیدرنبیر کپور کا اعلان: اگلے دو تین برس میں ہدایت کاری کا آغاز کروں گا

کوئٹہ: جوائنٹ روڈ پر فٹ پاتھوں سے تجاوزات کے خلاف کارروائی، مجسٹریٹ عمران زیب کاسی کی نگرانی

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے وژن اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے ایڈمنسٹریٹر بشیر احمد بڑیچ کے خصوصی اقدامات کے تحت شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

عوامی شکایت پر مجسٹریٹ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ عمران زیب کاسی کی نگرانی میں سپروائزر عبدالحق بلوچ نے جوائنٹ روڈ پر فٹ پاتھوں پر مچھلی فروخت کرنے والے ریڑھی بانوں کے خلاف کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات ختم کر دی گئیں اور ریڑھی بانوں کا سامان اور دیگر رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔

مجسٹریٹ عمران زیب کاسی نے کہا کہ فٹ پاتھ عوام کی آمدورفت کے لیے مختص ہیں۔ انہیں تجاوزات سے پاک رکھنے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو پیدل آمدورفت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں تجاوزات کے خلاف کارروائی بلا امتیاز جاری رہے گی اور اس سلسلے میں کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ میں دو اہلکاروں کا انتقال

پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ کے ترجمان کے مطابق پی ٹی سی کوئٹہ میں سابقہ لیویز فورس کے جوانوں کے لیے بنیادی اور پینٹیشن ٹیکٹیکل کورس مورخہ 06092026 سے جاری ہے، جس میں صوبہ بلوچستان کے تمام اضلاع کے اہلکار تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

آج مورخہ 07112026 کو لاء کلاس کے دوران کانسٹیبل نمبر 1023C مرزا خان ولد قطب خان، ساکن ضلع ژوب، اچانک اپنی نشست پر بیٹھے بیٹھے کرسی سے گر گئے۔ انہیں شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی وفات کی وجہ ہارٹ اٹیک تھی۔ میت تدفین کے لیے آبائی علاقے ضلع ژوب روانہ کر دی گئی۔

پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ کے ایک اور پریس ریلیز کے مطابق ریکروٹ کانسٹیبل سمیع اللہ، ساکن ضلع شیرانی، سینے میں تکلیف محسوس ہونے کے بعد دورانِ علاج انتقال کر گئے۔

29 اکتوبر 2026 کو ریکروٹ کورس کا آغاز ہوا تھا، جس کے لیے وہ 4 نومبر 2026 کو کالج پہنچے تھے۔ 5 نومبر کی صبح انہیں سینے میں تکلیف ہوئی تو کالج کی ڈسپنسری منتقل کیا گیا اور پھر شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال کوئٹہ ریفر کیا گیا، جہاں دورانِ علاج وہ خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ ہسپتال کے ڈاکٹر کے مطابق وفات کی وجہ ہارٹ اٹیک تھی۔ میت تدفین کے لیے ضلع شیرانی روانہ کر دی گئی۔

اشتہار