کوئٹہ: انٹر اسکول ہاکی ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب 27 اکتوبر کو ایوب اسٹیڈیم میں ہوگی
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان انٹر اسکول ہاکی ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب 27 اکتوبر بروز منگل صبح 10:30 بجے نواب غوث بخش رئیسانی ہاکی گراؤنڈ، ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں منعقد ہوگی۔
اس پروقار تقریب کے مہمانِ خصوصی پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ لیاقت لہڑی ہوں گے، جبکہ ڈی سی کوئٹہ اور ای ڈی او ایجوکیشن کوئٹہ بھی شرکت کریں گے۔
ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد اسکولوں کے طلبہ میں ہاکی کے کھیل کو فروغ دینا، نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید وسعت دینا ہے۔ اس ایونٹ کے ذریعے طلبہ کو اپنی کھیلوں کی صلاحیتوں کے اظہار اور صحت مند مسابقت کے مواقع فراہم ہوں گے۔











