رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° جزوی بادل 24° / 9°فجر 05:31ظہر 12:16عصر 16:02مغرب 17:38عشا 19:01
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
انڈر 19 ایشیا کپ: پاک بھارت کپتانوں کا ٹاس کے موقع پر مصافحہ نہ کرنانوشکی: آپریشن ردالفتنہ 3 میں 7 دہشت گرد ہلاک، کلیرنس آپریشن جاریسپریم کورٹ: عدم پیروی پر خارج دیوانی مقدمات کی بحالی کا فیصلہ عجلت میں نہ کیا جائےمشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی تعیناتی، ایران پر نئے حملوں کے خدشات بڑھ گئےشانشی میں آتشزدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر سے تعزیت، صدر مملکت کا بھی اظہارِ افسوسایرانی بحریہ کا دعویٰ: 10 روز میں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 11 آئل ٹینکر نشانہ بنےایران جنگ: ٹرمپ کی قطری وزیراعظم سے ملاقات آج، فوری معاہدے کی امید کمرسل برانڈ کو ریپ اور جنسی حملوں کے جرم میں ساڑھے دس سال قید کی سزاتحریک تحفظ آئین کا آزاد کشمیر میں تشدد کے خاتمے اور مذاکرات کی بحالی کا مطالبہراولپنڈی ٹیسٹ کا پہلا روز: پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 281 رنز بنا لیےٹرمپ کا اعتراف: ایران جنگ، فیول کی قیمتیں اور اسرائیل مخالف جذبات ووٹر متاثر ہوئےبال ٹیمپرنگ اسکینڈل: ڈیوڈ وارنر کی عثمان خواجہ کی حمایت، انکشافات کو درست قرار

پیٹرولیم لیوی ختم کریں ورنہ سڑکوں پر آئیں گے، حافظ نعیم الرحمان کی حکومت کو دھمکی

پیٹرولیم لیوی ختم کریں ورنہ سڑکوں پر آئیں گے، حافظ نعیم الرحمان کی حکومت کو دھمکی
فائل فوٹو: فائل فوٹو: Portrait or speaking photo of Hafiz Naeem ur Rehman, Jamaat-e-Islami chief, who is the main person in the headline — تصویر: بشکریہ tribune.com.pk

کراچی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اگر لیوی کے حوالے سے حکومت نے اقدام نہیں کیا تو ہم پھر سڑکوں پر آئیں گے۔

ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تین سال پہلے طوفانِ اقصیٰ اور جس طرح فلسطینیوں نے مزاحمت کی، اس کا بدلہ اسرائیلیوں نے عام انسانوں سے لینا شروع کیا اور پورے غزہ کو مسمار کر دیا۔ مزاحمت کیا ہوتی ہے، یہ فلسطینیوں نے سکھائی۔

پٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ لیوی ختم کی جائے۔ انہوں نے اسحاق ڈار، ڈپٹی وزیراعظم سے کہا ہے کہ اسے ختم کریں۔ ہر مہینے 150 ارب روپے لیوی کی مد میں لیے جا رہے ہیں۔ آپ کے پاس کیا مکینزم ہے؟ اس پر ان کا کہنا ہے کہ ایک دو دن میں ہم نمبرز دے دیں گے۔

حافظ نعیم نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر لیوی ختم کر دیں گے تو بڑی گاڑی والے کو بھی سستا پیٹرول ملے گا، تو ہم نے کہا کہ ان کے لیے سو کے بجائے دو سو لیوی لیں۔ جو مہنگی گاڑی رکھ سکتے ہیں وہ لیوی بھی دے سکتے ہیں، لیکن متوسط طبقے اور غریبوں کو ریلیف دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی کے حوالے سے ہماری جدوجہد جاری ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے مزید ریلیف دینے کے لیے وقت مانگا ہے۔ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ پیٹرولیم لیوی ختم کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں مرکز اور صوبوں میں جو حکومتیں ہیں، یہ سب فارم 47 کی پیداوار ہیں۔ کراچی کو ان لوگوں نے تباہ کر دیا ہے، کرپشن نے پورے سندھ کو تباہ کر دیا ہے۔

ایک نئے عالمی نظام کی ضرورت ہے جس میں مسلمانوں اور مزاحمت کاروں کو یکجا ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ترکیہ گئے، جہاں مسلک پرست اور فرقہ ورانہ باتیں نہیں ہوتیں بلکہ اسلام کی بات ہوتی ہے، جس سے پتا چلا کہ اسلام صرف ایک مذہب نہیں بلکہ ایک نظام کا نام ہے۔

اشتہار