قلعہ عبداللہ میں کریک ڈاؤن جاری، غیر قانونی اسلحہ اور افغان باشندوں کے خلاف کارروائی
قلعہ عبداللہ: ضلع قلعہ عبداللہ میں امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ڈپٹی کمشنر منور حسین مگسی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خلیل احمد بگٹی اور اسسٹنٹ کمشنر گلستان عرفان احمد خلجی کی زیر نگرانی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا خصوصی کریک ڈاؤن جاری ہے۔
مختلف اہم مقامات، شاہراہوں اور داخلی و خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندیاں قائم کرکے گاڑیوں اور مشکوک افراد کی چیکنگ کی جا رہی ہے، جبکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش کرنے والوں، کالے شیشوں والی گاڑیوں اور افغان باشندوں سے متعلق قانونی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کے لیے سیکیورٹی اقدامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
اشتہار











