رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 14° جزوی بادل 23° / 9°فجر 05:29ظہر 12:16عصر 16:03مغرب 17:40عشا 19:02
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
دلیر مہندی کے بیٹے گرديپ کا ابھیجیت بھٹاچاریہ کو جواب، لائیو گانے کی فوٹیج بھیجنے کی پیشکشنیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی بینکوں اور اہم تنصیبات کو مصنوعی ذہانت سے چلنے والے سائبر حملوں پر وارننگوزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی صدارت میں امراض قلب ادارے کے بورڈ کا پہلا اجلاسایف پی ایس سی کا گریڈ 16 سے 20 تک مختلف وفاقی محکموں میں بھرتیوں کا اعلانغزہ میں سردیوں کی پہلی بارش، 70 ہزار خیمے زیرِ آب، ابتدائی نقصان تقریباً 3 ملین ڈالرعثمان خواجہ کا دعویٰ: 2018 کے بال ٹیمپرنگ سے پوری ٹیم واقف تھی، لیہمن کا ردعملٹرمپ کی ڈیموکریٹس کو امیگریشن اور ٹیکس پر بات چیت کی پیشکشسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز: پاکستانی اسکواڈ میں چار کھلاڑیوں کا اضافہ، تین کی پہلی طلبیپولینڈ کے شہر کراکوف کے مرکزی چوک میں کار سوار شخص کی فائرنگ، چھ افراد ہلاک، 15 زخمیانڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت کا میچ اتوار کو العامرات میںہیگسیتھ اور روبیو کے استعفے کی خبریں مسترد، وائٹ ہاؤس کی تردیدرنبیر کپور کا اعلان: اگلے دو تین برس میں ہدایت کاری کا آغاز کروں گا

سوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کا جھالاوان ماڈل پبلک ہائی اسکول کا دورہ

سوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کا جھالاوان ماڈل پبلک ہائی اسکول کا دورہ
فائل فوٹو: ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ — تصویر: بشکریہ dailyindependent.com.pk

سوراب: ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے مرد و خواتین ممبران اور محکمہ تعلیم کی ٹیم کے ہمراہ جھالاوان ماڈل پبلک ہائی اسکول سوراب کا دورہ کیا۔ وہاں تعلیمی معیار، تدریسی سرگرمیوں، بنیادی سہولیات اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر طلبہ و طالبات نے پی ٹی اور جسمانی ورزشوں کا عملی مظاہرہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ان سے نصابی سوالات بھی کیے اور ان کی تعلیمی صلاحیتوں، نظم و ضبط اور اعتماد کو سراہا۔

انہوں نے اسکول کی عمارت، کلاس رومز، صفائی، اساتذہ کی حاضری، ریکارڈ اور دیگر سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔

اسکول انتظامیہ کی جانب سے اضافی معاوضے پر اساتذہ کی خدمات حاصل کر کے شام کے اوقات میں بھی مفت تعلیم فراہم کرنے کے اقدام کو ڈپٹی کمشنر نے قابل تحسین قرار دیا۔

نجی اسکولوں کی فیسوں اور سہولیات پر ہدایات

نجی اسکولوں کی سردیوں کی فیس کے معاملے پر ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ فیسوں کے تعین اور وصولی کے لیے باقاعدہ پالیسی اور ایس او پیز مرتب کیے جائیں گے تاکہ والدین اور طلبہ کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے نجی اسکولوں میں سائنس لیبارٹریز کی دستیابی اور فعالیت پر بھی زور دیا۔

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم کو ہدایت کی کہ ایک ہفتے کے اندر سوراب کے تمام نجی اسکولوں کا ریکارڈ، بالخصوص گزشتہ پانچ سال کی فیس وصولیوں اور تعلیمی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے تاکہ نجی تعلیمی اداروں کے لیے شفاف اور قابل عمل پالیسی تشکیل دی جا سکے۔

اشتہار