تربت: ڈائریکٹر کالجز پروفیسر محمد حسین بلوچ کا گورنمنٹ انٹر گرلز کالج آبسر کا دورہ

تربت: ڈائریکٹر کالجز، محکمہ ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن بلوچستان پروفیسر محمد حسین بلوچ نے ڈویژنل ڈائریکٹر کالجز مکران پروفیسر برکت اسماعیل بلوچ کے ہمراہ گورنمنٹ انٹر گرلز کالج آبسر کا دورہ کیا۔
کالج کی پرنسپل پروفیسر عزیزہ امان نے افسران کا استقبال کیا اور انہیں کالج کے تعلیمی امور اور جاری تعلیمی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔
دورے کے دوران ڈائریکٹر کالجز اور ڈویژنل ڈائریکٹر مکران نے طالبات کو بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی اور تعلیمی مواقع کو مزید مستحکم بنانے کے لیے ادارے کو مکمل تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر طالبات نے اپنی تعلیم پر بھرپور توجہ مرکوز رکھنے اور تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
پرنسپل پروفیسر عزیزہ امان نے دورے، حوصلہ افزائی اور مسلسل تعاون کی یقین دہانی پر ڈائریکٹر کالجز پروفیسر محمد حسین بلوچ اور ڈویژنل ڈائریکٹر مکران پروفیسر برکت اسماعیل بلوچ کا شکریہ ادا کیا۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











