رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 10° جزوی بادل 18° / 10°فجر 05:33ظہر 12:16عصر 16:00مغرب 17:37عشا 18:59
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی کی نوابشاہ میں صدر زرداری سے 59 منٹ ملاقات، نئے صوبوں کے ریفرنڈم پر اعتماد میں لیاترک صدر اردوغان کی ایرانی صدر پزشکیان سے ملاقات، مذاکرات جلد بحال کرنے پر زورطارق فضل چودھری: بانی پی ٹی آئی کی صحت کو کچھ ہوا تو ہم ذمہ دار ہوں گےایران: مجلسِ خبرگانِ رہبری کا این پی ٹی سے دستبرداری اور دفاعی نظریے پر نظرِ ثانی کا مطالبہعلی عظمت کی چکوٹھی بارڈر پر دل دل پاکستان کی پرفارمنس، ویڈیو وائرلمسجد الحرام کے قریب حوثیوں کے دو بیلسٹک میزائل سعودی فضائی دفاع نے تباہ کر دیےعمران خان کی دو بہنیں عظمیٰ خان اور نورین نیازی کوٹ لکھپت جیل سے رہاایران کے ساتھ جنگ میں مکمل فتح چاہتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپنئے صوبوں پر عوامی رائے لینا بہترین حل ہے: محسن نقویاینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ عہدے سے الگ، کولیٹ کریس عبوری سربراہ مقررمستونگ: این 25 پر بارود سے بھری گاڑی کا حملہ ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 2 شہری شہیدرونالڈو کا ٹی وی انڈسٹری میں قدم، پہلی سیریز ’Day 1s‘ کی پروڈکشن شروع

تربت: جامعہ تربت میں بلوچستان میں پانی کی کمی اور میرانی ڈیم پر سیمینار

تربت: جامعہ تربت میں بلوچستان میں پانی کی کمی اور میرانی ڈیم پر سیمینار
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

تربت: عالمی یوم سائنس کی مناسبت سے جامعہ تربت کی فیکلٹی آف سائنس، انجینئرنگ اینڈ آئی ٹی نے سائنس کلب تربت کے اشتراک سے سیمینار منعقد کیا۔

سیمینار کا عنوان تھا: بلوچستان میں پانی کی کمی اور میرانی ڈیم کے آبی، ماحولیاتی اور سماجی و معاشی اثرات۔

ماہرین کا تبادلہ خیال

سیمینار میں ماہرین تعلیم، آبی وسائل اور ماحولیاتی ماہرین نے بلوچستان کو درپیش پانی کے بڑھتے ہوئے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر میرانی ڈیم کے آبی، ماحولیاتی، زرعی اور سماجی و معاشی اثرات پر خصوصی توجہ دی گئی۔

مقررین نے صوبے میں پانی کی بڑھتی ہوئی قلت سے نمٹنے کے لیے فوری سائنسی تحقیق کی ضرورت پر زور دیا۔

سیمینار کی نظامت فیکلٹی کے ڈین ڈاکٹر حنیف الرحمٰن نے کی۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے ماحولیاتی اور زرعی مسائل کو سمجھنے اور ان کے پائیدار حل تلاش کرنے کے لیے بین الشعبہ جاتی مکالمہ اور علمی مباحثہ ناگزیر ہے۔

سیمینار سے ماہر ماحولیات و آبی امور پزیر بلوچ، انجینئر رضا صمد، کاریز سسٹم کے ماہر ڈاکٹر شبیر احمد اور فیکلٹی ممبر ڈاکٹر عبدالقیوم نے بھی خطاب کیا۔

تربت اور گوادر کی آبی صورتحال

مقررین نے تربت اور گوادر کی آبی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ماحولیاتی تبدیلی، زیر زمین پانی کے حد سے زیادہ استعمال اور آبی وسائل کی محدود دستیابی کی وجہ سے پیدا ہونے والے چیلنجز کو اجاگر کیا۔

انہوں نے پانی کے منصفانہ اور شفاف نظم و نسق کا فریم ورک نافذ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

جامعہ تربت کے ترجمان کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے اپنے پیغام میں فیکلٹی آف سائنس، انجینئرنگ اینڈ آئی ٹی کی جانب سے علاقائی انفراسٹرکچر اور ماحولیاتی مسائل پر کی جانے والی تحقیقی سرگرمیوں کو سراہا۔

انہوں نے جدید تعلیم اور مصنوعی ذہانت کے فروغ اور پائیدار ترقی کے لیے جامعہ تربت کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار