رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° جزوی بادل 18° / 10°فجر 05:33ظہر 12:16عصر 16:00مغرب 17:37عشا 18:59
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی کی نوابشاہ میں صدر زرداری سے 59 منٹ ملاقات، نئے صوبوں کے ریفرنڈم پر اعتماد میں لیاترک صدر اردوغان کی ایرانی صدر پزشکیان سے ملاقات، مذاکرات جلد بحال کرنے پر زورطارق فضل چودھری: بانی پی ٹی آئی کی صحت کو کچھ ہوا تو ہم ذمہ دار ہوں گےایران: مجلسِ خبرگانِ رہبری کا این پی ٹی سے دستبرداری اور دفاعی نظریے پر نظرِ ثانی کا مطالبہعلی عظمت کی چکوٹھی بارڈر پر دل دل پاکستان کی پرفارمنس، ویڈیو وائرلمسجد الحرام کے قریب حوثیوں کے دو بیلسٹک میزائل سعودی فضائی دفاع نے تباہ کر دیےعمران خان کی دو بہنیں عظمیٰ خان اور نورین نیازی کوٹ لکھپت جیل سے رہاایران کے ساتھ جنگ میں مکمل فتح چاہتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپنئے صوبوں پر عوامی رائے لینا بہترین حل ہے: محسن نقویاینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ عہدے سے الگ، کولیٹ کریس عبوری سربراہ مقررمستونگ: این 25 پر بارود سے بھری گاڑی کا حملہ ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 2 شہری شہیدرونالڈو کا ٹی وی انڈسٹری میں قدم، پہلی سیریز ’Day 1s‘ کی پروڈکشن شروع

سوراب: اسسٹنٹ کمشنر گدر عبدالجبار بلوچ کا بینظیر انکم سپورٹ دفتر کا اچانک دورہ

سوراب: 11 نومبر 2026 کو ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر گدر عبدالجبار بلوچ نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے دفتر کا اچانک دورہ کیا۔

دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے دفتر میں موجود خواتین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل و مشکلات تفصیل سے سنے۔

عملے کو ہدایات

انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ عوامی امور تیز رفتاری اور ذمہ داری کے ساتھ نمٹائے جائیں اور خواتین کو غیر ضروری انتظار اور بار بار چکر لگانے کی زحمت نہ دی جائے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے خصوصی طور پر ہدایت کی کہ دور دراز علاقوں سے آنے والی خواتین کی سفری مشکلات اور مجبوریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں تاکہ انہیں بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے عملے کو عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور تعاون کا مظاہرہ کرنے کی بھی تاکید کی۔

اشتہار