رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° جزوی بادل 18° / 10°فجر 05:33ظہر 12:16عصر 16:00مغرب 17:37عشا 18:59
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی کی نوابشاہ میں صدر زرداری سے 59 منٹ ملاقات، نئے صوبوں کے ریفرنڈم پر اعتماد میں لیاترک صدر اردوغان کی ایرانی صدر پزشکیان سے ملاقات، مذاکرات جلد بحال کرنے پر زورطارق فضل چودھری: بانی پی ٹی آئی کی صحت کو کچھ ہوا تو ہم ذمہ دار ہوں گےایران: مجلسِ خبرگانِ رہبری کا این پی ٹی سے دستبرداری اور دفاعی نظریے پر نظرِ ثانی کا مطالبہعلی عظمت کی چکوٹھی بارڈر پر دل دل پاکستان کی پرفارمنس، ویڈیو وائرلمسجد الحرام کے قریب حوثیوں کے دو بیلسٹک میزائل سعودی فضائی دفاع نے تباہ کر دیےعمران خان کی دو بہنیں عظمیٰ خان اور نورین نیازی کوٹ لکھپت جیل سے رہاایران کے ساتھ جنگ میں مکمل فتح چاہتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپنئے صوبوں پر عوامی رائے لینا بہترین حل ہے: محسن نقویاینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ عہدے سے الگ، کولیٹ کریس عبوری سربراہ مقررمستونگ: این 25 پر بارود سے بھری گاڑی کا حملہ ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 2 شہری شہیدرونالڈو کا ٹی وی انڈسٹری میں قدم، پہلی سیریز ’Day 1s‘ کی پروڈکشن شروع

حب: ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرشد دشتی کا بی ایچ یو حاجی مراد شیدی اور ڈام کا دورہ

حب: ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی حب ڈاکٹر مرشد دشتی نے ضلع حب کے بنیادی مراکز صحت (BHU) حاجی مراد شیدی اور بی ایچ یو ڈام کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے مراکز میں مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے عملے کی حاضری، او پی ڈی سروسز، ادویات کی دستیابی، حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام (EPI) کی فعالیت، ویکسینز اور اینٹی جنز کی دستیابی سمیت ماں اور بچے کی صحت (MNCH) سے متعلق سہولیات کا معائنہ کیا۔

انہوں نے مراکز میں تعینات طبی عملے سے ملاقات کی اور ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور تمام متعلقہ شعبوں کی کارکردگی مزید مؤثر بنائی جائے۔

صحت دہلیز ٹیلی ہیلتھ سسٹم

ڈسٹرکٹ منیجر نے عملے کو صحت دہلیز (Sehat Dehleez) ٹیلی ہیلتھ سسٹم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے اس نظام کے طریقہ کار اور افادیت سے آگاہ کیا اور بتایا کہ اس کے ذریعے عوام گھر بیٹھے ماہر ڈاکٹروں سے طبی مشاورت حاصل کر سکیں گے، تاکہ دور دراز علاقوں کے عوام بھی معیاری طبی رہنمائی سے مستفید ہو سکیں۔

انہوں نے دونوں بنیادی مراکز صحت کا متعلقہ ریکارڈ بھی چیک کیا اور صحت کی سہولیات کی فراہمی، انتظامی امور اور طبی خدمات کی بہتری سے متعلق مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔

پی پی ایچ آئی حب کی جانب سے بنیادی مراکز صحت کے تسلسل کے ساتھ دوروں اور مانیٹرنگ کا مقصد طبی سہولیات کا معیار بہتر بنانا، عملے کی کارکردگی یقینی بنانا اور عوام کو ان کی دہلیز پر بہتر صحت کی خدمات فراہم کرنا ہے۔

اشتہار