رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 10° صاف 22° / 10°فجر 05:29ظہر 12:16عصر 16:04مغرب 17:40عشا 19:02
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
15 نومبر کو کوئٹہ میں بدامنی اور مہنگائی کے خلاف جلسہ عام ہوگاپاکستان اسکواش ٹیم ایشین چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئینوجوان طالبات جدید تعلیم اور ڈیجیٹل مہارتوں پر توجہ دیں: ہدایت الرحمن بلوچشہریار ملک میموریل ٹینس: غضنفر اور عمران طاہر سینئرز ڈبلز کے فاتحرکھنی ڈویلپمنٹ پیکج اور 50 بستروں کے ہسپتال پر اجلاس، کمشنر کی ہدایاتقدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے سپارکو کا پانچ روزہ تربیتی کورس مکملترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت جاری، تعلیم اور نوجوانوں کے لیے بڑے اقداماتایل پی جی مہنگی، گیس لوڈشیڈنگ؛ سجاد نذیر کا حکومت پر تنقیدسمندر میں تیل و گیس کی تلاش؛ 20 سال بعد بحالی کا آغازحافظ عبدالکریم کی آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہپاکستان میں 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی بحالیچیئرمین سینیٹ کی روایتی مصنوعات کو عالمی منڈیوں تک پہنچانے پر زور

تربت: ظہور احمد بلیدی کی پریس کلب میں گفتگو؛ تعلیم، صحت اور یوتھ پروگرام پر زور

تربت: ظہور احمد بلیدی کی پریس کلب میں گفتگو؛ تعلیم، صحت اور یوتھ پروگرام پر زور
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

تربت: 6 نومبر 2026 کو صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ترقیاتی عمل کو تیز کرنے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومت مختلف شعبوں میں جامع اقدامات کر رہی ہے۔ تعلیم، صحت، زراعت، انفراسٹرکچر اور نوجوانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی حکومتی ترجیحات میں شامل ہیں، جن کے تحت متعدد منصوبوں پر پیش رفت جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تربت پریس کلب کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام گند و نند میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

تعلیم، صحت اور نوجوانوں کے منصوبے

انہوں نے بتایا کہ صوبے کے تعلیمی نظام کو مستحکم بنانے کے لیے ساڑھے 14 ہزار اساتذہ بھرتی کیے گئے ہیں، جبکہ اسکولوں میں تدریسی معیار بہتر بنانے کے لیے کیمسٹری، فزکس، بائیولوجی اور انگریزی کے سبجیکٹ اسپیشلسٹ تعینات کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔ اسی طرح صحت کے شعبے میں اصلاحات اور طبی سہولیات کی بہتری کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

نوجوانوں کے حوالے سے حکومتی منصوبوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 16 ارب روپے کی لاگت سے یوتھ پروگرام شروع کیا گیا ہے، جس کے ذریعے نوجوانوں کو کاروبار کے لیے قرضوں، فنی مہارتوں اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ اس منصوبے کے تحت 30 ہزار نوجوانوں کو فنی تربیت دے کر بیرون ملک روزگار کے حصول کے لیے بھیجنے کی منصوبہ بندی بھی شامل ہے۔

زراعت، بنیادی ڈھانچہ اور کیچ کے ترقیاتی منصوبے

انہوں نے کہا کہ زراعت، سڑکوں کی تعمیر اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے بھی مختلف اسکیموں پر کام ہو رہا ہے۔ صوبائی وزیر نے ضلع کیچ میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے حلقہ انتخاب میں کئی اہم منصوبے تکمیل کے قریب ہیں۔ تربت میں گرین بس سروس کا آغاز بھی اسی سلسلے کی ایک اہم پیش رفت ہے، جس سے شہریوں بالخصوص کم آمدنی والے اور متوسط طبقے کو سفری سہولت فراہم ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کیچ میں کیتھ لیب کے قیام کی منظوری دی جا چکی ہے، جبکہ دیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور معیارِ زندگی بہتر بنانے کے لیے ماڈل ولیج کا منصوبہ بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

انہوں نے بعض قوم پرست جماعتوں کے سیاسی مؤقف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ماضی کے کئی اہم ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی منفی مہم چلائی جاتی رہی ہے۔ ان منصوبوں میں حب انڈسٹریل زون، سی پیک، گوادر پورٹ، گیشکور ڈیم اور ساؤتھ بلوچستان پیکیج شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے منصوبے صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ، بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور عوام کے لیے ترقی کے نئے مواقع پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

پروگرام کے دوران تربت پریس کلب کے صدر حافظ صلاح الدین سلفی نے بھی اظہار خیال کیا۔ انہوں نے پریس کلب کے لیے 20 لاکھ روپے کی ریگولر گرانٹ کی منظوری اور اجرا میں تعاون پر صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے صوبائی وزیر سے درخواست کی کہ پریس کلب کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے سالانہ ریگولر گرانٹ میں اضافہ کرکے اسے 50 لاکھ روپے کیا جائے، جبکہ صحافیوں کے لیے جرنلسٹس ہاؤسنگ اسکیم کی منظوری اور عملی پیش رفت میں بھی اپنا کردار ادا کریں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار