رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 10° صاف 22° / 10°فجر 05:29ظہر 12:16عصر 16:04مغرب 17:40عشا 19:02
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
15 نومبر کو کوئٹہ میں بدامنی اور مہنگائی کے خلاف جلسہ عام ہوگاپاکستان اسکواش ٹیم ایشین چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئینوجوان طالبات جدید تعلیم اور ڈیجیٹل مہارتوں پر توجہ دیں: ہدایت الرحمن بلوچشہریار ملک میموریل ٹینس: غضنفر اور عمران طاہر سینئرز ڈبلز کے فاتحرکھنی ڈویلپمنٹ پیکج اور 50 بستروں کے ہسپتال پر اجلاس، کمشنر کی ہدایاتقدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے سپارکو کا پانچ روزہ تربیتی کورس مکملترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت جاری، تعلیم اور نوجوانوں کے لیے بڑے اقداماتایل پی جی مہنگی، گیس لوڈشیڈنگ؛ سجاد نذیر کا حکومت پر تنقیدسمندر میں تیل و گیس کی تلاش؛ 20 سال بعد بحالی کا آغازحافظ عبدالکریم کی آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہپاکستان میں 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی بحالیچیئرمین سینیٹ کی روایتی مصنوعات کو عالمی منڈیوں تک پہنچانے پر زور

شہریار ملک میموریل ٹینس: غضنفر اور عمران طاہر سینئرز ڈبلز کے فاتح

شہریار ملک میموریل ٹینس: غضنفر اور عمران طاہر سینئرز ڈبلز کے فاتح
فائل فوٹو — تصویر: بشکریہ sportsnewspk.com

لاہور (آن لائن) اسپورٹس بورڈ پنجاب ٹینس اکیڈمی، نشتر پارک میں جاری 10ویں شہریار ملک میموریل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں برگیڈیئر (ر) غضنفر اور عمران طاہر کی جوڑی نے سینئرز 60 پلس ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا، جبکہ اشنا سہیل اور مہک کھوکھر لیڈیز ڈبلز کی فاتح رہیں۔

جمعہ کے روز کھیلے گئے سینئرز 60 پلس ڈبلز کے فائنل میں برگیڈیئر (ر) غضنفر اور عمران طاہر نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سلیم اور ڈاکٹر مشتاق ہارون کو ایک طرفہ مقابلے کے بعد 16 اور 26 سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔

سینئرز 45 پلس ڈبلز کے فائنل میں ہادی حسین اور ڈاکٹر صہیب کی جوڑی نے خرم امتیاز اور عارف فیروز کے خلاف سخت مقابلے کے بعد 26، 62 اور 510 کے سکور سے کامیابی حاصل کی۔

لیڈیز ڈبلز کے فائنل میں اشنا سہیل اور مہک کھوکھر نے حریف بسمل ضیا اور خدیجہ خلیل کو 06 اور 16 سے شکست دے کر ٹائٹل جیتا۔ اس سے قبل سیمی فائنل میں فاتح جوڑی نے فجر فیاض اور عشاء ربی کو 26 اور 16 سے ہرایا تھا، جبکہ بسمل اور خدیجہ نے سیمی فائنل میں 36 اور 67 سے کامیابی حاصل کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

جونیئر مقابلوں میں بوائز انڈر 12 کے سیمی فائنل میں فاطمہ گروپ کے ایم ایان نے ایم ابراہیم حسین گل کو 04 اور 04 سے شکست دی۔ بوائز انڈر 14 میں ایم معاذ نے عالیان علی کو 24 اور 24 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی، جبکہ بوائز اینڈ گرلز انڈر 10 کے پری کوارٹر فائنلز میں امِ ایمن، وجیہہ فاطمہ اور فیض عزیر رانا نے 06 کی یکطرفہ فتوحات حاصل کیں۔

اشتہار