اوتھل: کمشنر سائرہ عطاء کی صدارت میں افغان مہاجرین اور امن و امان پر اجلاس

اوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی زیرِ صدارت افغان مہاجرین کے انخلا سے متعلق امور اور ڈویژن لسبیلہ کو درپیش اہم انتظامی، سیکیورٹی اور امن و امان کے مسائل پر ایک اہم ترین اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈی آئی جی پولیس لسبیلہ ڈویژن، ڈپٹی کمشنر ضلع لسبیلہ اور ایس پی پولیس ضلع لسبیلہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
افغان مہاجرین اور غیر قانونی تارکین
لسبیلہ ڈویژن میں مقیم افغان مہاجرین کی مجموعی تعداد، ان کی موجودہ لوکیشنز، رجسٹریشن اور قانونی حیثیت کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔
ڈویژن کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی فوری اور مؤثر نشاندہی کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ مانیٹرنگ مزید تیز کرنے کی ہدایت کی گئی، جس میں حکومتی گائیڈ لائنز پر عمل کیا جائے گا۔
غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومت کی وضع کردہ پالیسی اور متعلقہ ہدایات پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
امن و امان اور سیکیورٹی چیلنجز
ڈویژن لسبیلہ خصوصاً حب اور آر سی ڈی شاہراہ پر امن و امان برقرار رکھنے، اسمارٹ پولیس چیکنگ اور انتظامی سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان کو کڑی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر کے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کا قیام انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف حکومتی پالیسی کے تحت بلا امتیاز اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، اور تمام متعلقہ محکمے آپسی کوآرڈینیشن کو مزید مضبوط بنائیں۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











