رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 10° صاف 22° / 10°فجر 05:29ظہر 12:16عصر 16:04مغرب 17:40عشا 19:02
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
15 نومبر کو کوئٹہ میں بدامنی اور مہنگائی کے خلاف جلسہ عام ہوگاپاکستان اسکواش ٹیم ایشین چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئینوجوان طالبات جدید تعلیم اور ڈیجیٹل مہارتوں پر توجہ دیں: ہدایت الرحمن بلوچشہریار ملک میموریل ٹینس: غضنفر اور عمران طاہر سینئرز ڈبلز کے فاتحرکھنی ڈویلپمنٹ پیکج اور 50 بستروں کے ہسپتال پر اجلاس، کمشنر کی ہدایاتقدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے سپارکو کا پانچ روزہ تربیتی کورس مکملترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت جاری، تعلیم اور نوجوانوں کے لیے بڑے اقداماتایل پی جی مہنگی، گیس لوڈشیڈنگ؛ سجاد نذیر کا حکومت پر تنقیدسمندر میں تیل و گیس کی تلاش؛ 20 سال بعد بحالی کا آغازحافظ عبدالکریم کی آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہپاکستان میں 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی بحالیچیئرمین سینیٹ کی روایتی مصنوعات کو عالمی منڈیوں تک پہنچانے پر زور
صفحہ اول› بلوچستان ›قلعہ عبداللہ

قلعہ عبداللہ میں امن و امان کے لیے خصوصی کریک ڈاؤن، ناکہ بندیاں سخت

قلعہ عبداللہ میں امن و امان کے لیے خصوصی کریک ڈاؤن، ناکہ بندیاں سخت
فائل فوٹو — تصویر: بشکریہ amu.tv

قلعہ عبداللہ: ضلع قلعہ عبداللہ میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور ممکنہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منور حسین مگسی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خلیل احمد بگٹی اور اسسٹنٹ کمشنر گلستان عرفان احمد خلجی کی نگرانی میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے خصوصی کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔

ضلع بھر میں سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کیے گئے ہیں۔ مختلف اہم مقامات، شاہراہوں اور داخلی و خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندیاں قائم کر دی گئی ہیں اور چیکنگ کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ گاڑیوں، مشکوک افراد اور نقل و حرکت کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔

کارروائیوں کے دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش کرنے والے عناصر، کالے شیشوں والی گاڑیوں اور افغان باشندوں سے متعلق نافذ العمل قانونی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔

ان کارروائیوں میں ڈی ایس پی زین اللہ خان، ایس ایچ اوز حاجی محمد رسول خان، قربان علی اور نور علی سمیت پولیس کی بھاری نفری حصہ لے رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر منور حسین مگسی، ڈی پی او خلیل احمد بگٹی اور اسسٹنٹ کمشنر عرفان احمد خلجی کی ہدایات پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ چیکنگ کا عمل مزید مؤثر بنایا جائے، مشکوک نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جائے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی یقینی بنائی جائے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق امن و امان کے قیام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رہیں گے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

انتظامیہ اور پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں، چیکنگ کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا نقل و حرکت کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔

اشتہار