رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 22° / 10°فجر 05:29ظہر 12:16عصر 16:04مغرب 17:40عشا 19:02
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
15 نومبر کو کوئٹہ میں بدامنی اور مہنگائی کے خلاف جلسہ عام ہوگاپاکستان اسکواش ٹیم ایشین چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئینوجوان طالبات جدید تعلیم اور ڈیجیٹل مہارتوں پر توجہ دیں: ہدایت الرحمن بلوچشہریار ملک میموریل ٹینس: غضنفر اور عمران طاہر سینئرز ڈبلز کے فاتحرکھنی ڈویلپمنٹ پیکج اور 50 بستروں کے ہسپتال پر اجلاس، کمشنر کی ہدایاتقدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے سپارکو کا پانچ روزہ تربیتی کورس مکملترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت جاری، تعلیم اور نوجوانوں کے لیے بڑے اقداماتایل پی جی مہنگی، گیس لوڈشیڈنگ؛ سجاد نذیر کا حکومت پر تنقیدسمندر میں تیل و گیس کی تلاش؛ 20 سال بعد بحالی کا آغازحافظ عبدالکریم کی آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہپاکستان میں 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی بحالیچیئرمین سینیٹ کی روایتی مصنوعات کو عالمی منڈیوں تک پہنچانے پر زور

دیپالپور روڈ پر بس اور ٹرک تصادم، 11 جاں بحق، 33 زخمی

دیپالپور روڈ پر بس اور ٹرک تصادم، 11 جاں بحق، 33 زخمی
فائل فوٹو — تصویر: بشکریہ sixty.pk

پاکپتن (آن لائن) دیپالپور روڈ پر 17 ایس پی اسٹاپ کے قریب ملتان سے قصور جانے والی مسافر بس اور مخالف سمت سے آنے والے ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر کہرام مچ گیا اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر متحرک ہوگئیں۔

بس میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کے لیے کرین اور بھاری مشینری کی مدد سے تقریباً تین گھنٹے طویل ریسکیو آپریشن کیا گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر آصف رضا اور ڈی پی او جاوید اقبال چدھڑ جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی۔

زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن منتقل کیا گیا، جہاں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ہنگامی صورتحال کا اعلان کرتے ہوئے اضافی ڈاکٹرز اور طبی عملے کو طلب کرلیا گیا۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ دو شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت بھی کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس المناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔ انہوں نے حادثے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے، ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرنے اور متعلقہ حکام کو امدادی سرگرمیوں اور علاج معالجے کے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

حادثے کی مزید تفصیلات اور وجوہات کے بارے میں رپورٹ آنے کے بعد ہی واضح ہوسکیں گی۔

اشتہار