رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 21° / 11°فجر 05:26ظہر 12:16عصر 16:07مغرب 17:43عشا 19:05
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
دلجیت دوسانجھ کا انکشاف: ہجوم سنبھالنے کی ذمہ داری پر بہار میں کنسرٹ نہ ہو سکاخیبرپختونخوا: پبلک ورکس مد میں 16.54 ارب روپے کی اضافی ادائیگیاں، آڈٹ رپورٹ میں نشاندہیہنگو کے علاقے سروخیل میں گھر کے اندر فائرنگ، دو خواتین اور تین بچوں سمیت چھ افراد جاں بحقایرانی مذاکرات کار دوحہ سے روانہ، جنگ ختم کرنے کا مسودہ زیرِ گردشاسحاق ڈار کا پاک چین تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہدھابیجی گھارو پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بند، کراچی میں پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہدو سال میں سندھ کا بیرونی قرضہ سب سے زیادہ بڑھا، پنجاب کا حجم سب سے بلندمحمد عامر برطانوی شہری کے طور پر افغانستان پریمیئر لیگ ڈرافٹ میں شاملکرینہ کپور کی شاہ رخ خان کی فلم ‘کنگ’ میں شمولیت کا اشارہ، سالگرہ پر پیغامآسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلانامریکا میں وسط مدتی انتخابات: کانگریس کا کنٹرول داؤ پر، پہلے نتائج بدھ کی صبح متوقعامریکا نے ٹرمپ دور میں 3 لاکھ سے زائد ویزے منسوخ کر دیے، محکمہ خارجہ کا ریکارڈ دعویٰ

پی سی بی پیٹرنز الیون کی سری لنکا ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں، 4 سے 6 نومبر پریکٹس میچ

پی سی بی پیٹرنز الیون کی سری لنکا ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں، 4 سے 6 نومبر پریکٹس میچ

اسلام آباد: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں پی سی بی پیٹرنز الیون نے اسلام آباد کلب میں تربیتی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

کپتان سعد بیگ سمیت 13 رکنی پیٹرنز سکواڈ نے ہیڈ کوچ اعجاز جونیئر کی نگرانی میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی سی بی پیٹرنز الیون اور سری لنکا ٹیسٹ سکواڈ کے درمیان تین روزہ پریکٹس میچ 4 سے 6 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ اس میچ کا مقصد سری لنکن ٹیم کو ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی کنڈیشنز میں تیاری کا موقع فراہم کرنا ہے، جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا۔

پیٹرنز سکواڈ میں پاکستان کی قومی ٹیسٹ ٹیم کے سات کھلاڑی بھی شامل ہیں، جو پریکٹس میچ میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پریکٹس میچ کے اختتام پر پیٹرنز سکواڈ میں شامل مزید دو فاسٹ باؤلرز کو پاکستان کے ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا، جس سے قومی ٹیم کے باؤلنگ اٹیک کو مزید تقویت ملنے کی توقع ہے۔

اشتہار