تین ملکی ون ڈے سیریز جیت کر پاکستان کی آئی سی سی رینکنگ میں بہتری

لاہور: تین ملکی ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد پاکستان کی عالمی رینکنگ میں بہتری آ گئی۔ آئی سی سی کے مطابق پاکستانی ٹیم ون ڈے کی عالمی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آ گئی ہے۔
ون ڈے ٹیم رینکنگ میں انڈیا پہلے، نیوزی لینڈ دوسرے اور جنوبی افریقا تیسرے نمبر پر ہے۔ جنوبی افریقا اور پاکستان کے ریٹنگ پوائنٹس 104 ہو گئے ہیں۔
پانچویں نمبر پر آسٹریلیا، چھٹے پر افغانستان جبکہ سری لنکا ساتویں پوزیشن پر ہے۔ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور ویسٹ انڈیز دسویں پوزیشن پر موجود ہے۔
اشتہار











