رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° ابر آلود 21° / 11°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
حارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوششمالی کوریا کا بائنانس سے 6.3 ارب ڈالر کی چوری میں ملوث ہونے کے ایف بی آئی الزام کو مستردنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےیورپ کے سپر مارکیٹس میں فریزرز ہیک، سویڈن سے بیلجیم تک خوراک ضائع کرنا پڑیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیبیرسٹر گوہر: سیاسی تنائو مزید نہ بڑھایا جائے، مسائل کا حل بات چیت سے نکالا جائےکوئٹہ کی عابدہ بتول عالمی ایٹم ویٹ ٹائٹل جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون باکسر بن گئیںایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات جاری، نئے علاقائی سکیورٹی انتظامات پر کوششبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےٹرمپ کا انتباہ: ڈیموکریٹس کانگریس میں اکثریت لیں تو ’مسٹر ویٹو‘ بن جاؤں گا

ہانگ کانگ سکسز: عباس آفریدی کی پانچ ٹرافیوں کے ساتھ تصویر وائرل

ہانگ کانگ سکسز: عباس آفریدی کی پانچ ٹرافیوں کے ساتھ تصویر وائرل

دبئی: پاکستانی آل رائونڈر اور ہانگ کانگ سکسز 2026 کے کپتان عباس آفریدی نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کے بعد پانچ ٹرافیوں کے ساتھ منفرد انداز میں جشن منایا، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تصویر میں 25 سالہ عباس آفریدی بستر پر سونے کی اداکاری کرتے دکھائی دیے، جبکہ ان کے ساتھ پانچ ٹرافیاں بھی پڑی ہوئی ہیں۔ انہیں ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

انہوں نے صرف چار میچز میں 216 رنز بنائے اور 31 چھکے لگائے۔ وہ آسٹریلیا کے میکس برائنٹ کے ساتھ مشترکہ طور پر سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی رہے، جبکہ سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز بھی ان کے نام رہا۔

کھیلوں سے متعلق ایک سوشل میڈیا پیج کے مطابق عباس نے ٹورنامنٹ میں تین بار پلیئر آف دی میچ، پلیئر آف دی ٹورنامنٹ اور سب سے زیادہ چھکے لگانے کی ٹرافیاں حاصل کیں۔

عباس آفریدی نے عمان کے خلاف پلیٹ فائنل میں بھی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 16 گیندوں پر ناقابلِ شکست 73 رنز بنائے، جس میں 11 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔ پاکستان نے یہ مقابلہ 18 رنز سے جیت کر پلیٹ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

تاہم پاکستان مرکزی ٹرافی کا دفاع کرنے میں ناکام رہا اور مجموعی طور پر پانچویں پوزیشن حاصل کی، جبکہ افغانستان نے فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر پہلی بار مرکزی ٹائٹل جیت لیا۔

اشتہار