رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 21° / 11°فجر 05:26ظہر 12:16عصر 16:07مغرب 17:43عشا 19:05
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
فاٹا انضمام کے دس سال بعد بھی بندوبستی نظام کے بنیادی مسائل حل نہ ہو سکے: فضل الرحمٰنجناح میڈیکل کمپلیکس: تعمیر پر پیش رفت تسلی بخش، اہداف معینہ مدت میں حاصل کرنے کی ہدایتحناء الطاف کے کراچی سے متعلق بیان پر حنا پرویز بٹ کا ردعمل، لاہور آنے کی دعوتپی سی بی پیٹرنز الیون کی سری لنکا ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں، 4 سے 6 نومبر پریکٹس میچہانگ کانگ سکسز: عباس آفریدی کی پانچ ٹرافیوں کے ساتھ تصویر وائرلپاکستان نے آسٹریلیا کو ایک وکٹ سے شکست دے کر اوور 40 ورلڈ کپ جیت لیاتین ملکی ون ڈے سیریز جیت کر پاکستان کی آئی سی سی رینکنگ میں بہتریایرانی 7 نکاتی تجویز پر آئندہ چند روز میں عملدرآمد کا امکان: اسماعیل بقائیاکتوبر میں مہنگائی کی سالانہ شرح 9.61 فیصد تک پہنچ گئیچینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو ہائیشنگ کی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقاتیںچھوٹے کاروبار کو قرضوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم شہباز شریفبیرسٹر سلمان صفدر کی اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی سے 40 منٹ ملاقات

چھوٹے کاروبار کو قرضوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم شہباز شریف

چھوٹے کاروبار کو قرضوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم شہباز شریف
چھوٹے کاروبار کو قرضوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم شہباز شریف — تصویر: بشکریہ جیو نیوز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار، ہاؤسنگ اور زراعت کے شعبوں کی ترقی کے ذریعے معیشت کی بہتری اور نوجوانوں کے لیے روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وہ پیر کو ترجیحی شعبوں کو قرضوں کی فراہمی میں سہولت سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے تحت زراعت، ہاؤسنگ اور چھوٹے و درمیانے کاروبار کو قرضے دینے میں اچھی کارکردگی دکھانے والے بینک قابل تحسین ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اسٹیٹ بینک اور وزارتِ خزانہ ان بینکوں کو کوئی رعایت نہ دیں جو کسانوں، چھوٹے و درمیانے کاروبار اور وزیراعظم کی اپنا گھر اسکیم کے تحت صارفین کو قرضے دینے میں سست روی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ نجی شعبے کی ترقی میں بینکوں کا کردار کلیدی ہے۔ ان کے مطابق جس طرح حکومت اور اس کے ادارے بینکوں سے تعاون کرتے ہیں، اسی طرح بینک بھی ترجیحی شعبوں کو قرضوں کی فراہمی میں تعاون کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے کاروبار میں معیشت کو بڑھانے، برآمدات کے فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔

خبر کی سرخی کے مطابق وفاقی حکومت نے 2027 تک زراعت اور چھوٹے و درمیانے کاروبار کے لیے 1500 ارب روپے کے قرضوں کا ہدف مقرر کیا ہے۔

اشتہار