رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 22° / 9°فجر 05:25ظہر 12:16عصر 16:07مغرب 17:44عشا 19:05
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردوں کی حمایت بند نہ کی تو افغان طالبان کو سنگین قیمت چکانا ہوگی: ڈی جی آئی ایس پی آرپیٹرولیم لیوی میں 10 سے 15 روپے فی لیٹر کمی کا امکان، نیا فارمولا جاریپاکستان کو جی 24 کی چیئرمین شپ ملنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا اظہارِ مسرتپرویز خٹک: وزیراعظم کا بی آر ٹی سے متعلق بیان حقائق کے برعکس ہےایران نے برطانوی رائل نیوی اور رائل ایئر فورس کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیاریٹیلرز ٹیکس اسکیم ناکام، نان فائلرز کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہافغان مذاکرات: امریکی وزیر خارجہ کے بیان کا پاکستان کی جانب سے خیرمقدمہانگ کانگ سکسز: افغانستان پہلی بار چیمپئن، فائنل میں آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکستکوئٹہ: انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر، نجیب اللہ نے گولڈ میڈل جیت لیابابر اعظم پر تنقید: عماد وسیم نے سابقہ کامیابیوں کو نظرانداز نہ کرنے کا مشورہ دیاہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے عمان کو 18 رنز سے ہرا کر پلیٹ فائنل جیت لیاایران کی جوہری تنصیبات پر 10 منٹ میں حملے کی صلاحیت، ٹرمپ کا دعویٰ

ہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے عمان کو 18 رنز سے ہرا کر پلیٹ فائنل جیت لیا

ہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے عمان کو 18 رنز سے ہرا کر پلیٹ فائنل جیت لیا

دبئی: پاکستان نے ہانگ کانگ انٹرنیشنل سکسز ٹورنامنٹ کے پلیٹ فائنل میں عمان کو 18 رنز سے شکست دے دی۔ مقابلہ مونگ کوک کے مشن روڈ گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔

کپتان عباس آفریدی نے 11 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے صرف 16 گیندوں پر ناقابلِ شکست 73 رنز بنائے۔ عبدالصمد نے 7 گیندوں پر 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنائے، جبکہ احمد دانیال نے 5 گیندوں پر ناقابلِ شکست 25 رنز بنائے۔

جواب میں عمان کی ٹیم مقررہ 6 اوورز میں 4 وکٹوں پر 136 رنز بنا سکی۔ زوہیب امانت نے 18 گیندوں پر ناقابلِ شکست 61 رنز اور عثمان علی نے 17 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 67 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، تاہم ٹیم ہدف سے 18 رنز پیچھے رہ گئی۔

فیصلہ کن اننگز کھیلنے پر عباس آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔