رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° جزوی بادل 22° / 9°فجر 05:25ظہر 12:16عصر 16:07مغرب 17:44عشا 19:05
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردوں کی حمایت بند نہ کی تو افغان طالبان کو سنگین قیمت چکانا ہوگی: ڈی جی آئی ایس پی آرپیٹرولیم لیوی میں 10 سے 15 روپے فی لیٹر کمی کا امکان، نیا فارمولا جاریپاکستان کو جی 24 کی چیئرمین شپ ملنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا اظہارِ مسرتپرویز خٹک: وزیراعظم کا بی آر ٹی سے متعلق بیان حقائق کے برعکس ہےایران نے برطانوی رائل نیوی اور رائل ایئر فورس کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیاریٹیلرز ٹیکس اسکیم ناکام، نان فائلرز کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہافغان مذاکرات: امریکی وزیر خارجہ کے بیان کا پاکستان کی جانب سے خیرمقدمہانگ کانگ سکسز: افغانستان پہلی بار چیمپئن، فائنل میں آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکستکوئٹہ: انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر، نجیب اللہ نے گولڈ میڈل جیت لیابابر اعظم پر تنقید: عماد وسیم نے سابقہ کامیابیوں کو نظرانداز نہ کرنے کا مشورہ دیاہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے عمان کو 18 رنز سے ہرا کر پلیٹ فائنل جیت لیاایران کی جوہری تنصیبات پر 10 منٹ میں حملے کی صلاحیت، ٹرمپ کا دعویٰ

نیتن یاہو کا ٹرمپ پر ایران کے خلاف مشترکہ حملے کے لیے دباؤ، امریکی انتظامیہ میں اختلافات

نیتن یاہو کا ٹرمپ پر ایران کے خلاف مشترکہ حملے کے لیے دباؤ، امریکی انتظامیہ میں اختلافات
فائل فوٹو: اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو — تصویر: بشکریہ reuters.com

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دے رہے ہیں کہ امریکا اور اسرائیل ایران کے خلاف مشترکہ فوجی کارروائی کریں، اور اس کا آغاز امریکی وسط مدتی انتخابات کے فوراً بعد کیا جائے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ میں ایران سے نمٹنے کے طریقِ کار پر اختلافات پائے جاتے ہیں۔ انتظامیہ کے بعض عہدیدار تہران کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے حامی ہیں، جبکہ دوسرے حکام ایران پر مزید فوجی حملوں کی حمایت کر رہے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی ٹی وی چینل نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایران پر حملے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ چینل کے مطابق اسرائیلی فوجی حکام کا خیال ہے کہ ایران کے ساتھ براہِ راست جنگ شروع ہونے کی صورت میں لبنان کی تنظیم حزب اللہ بھی محاذ کھول سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسی خدشے کے پیش نظر اسرائیلی فوج شمالی محاذ سے ممکنہ ڈرون اور میزائل حملوں کا بیک وقت سامنا کرنے کی تیاریوں کا جائزہ لے رہی ہے۔

تاہم ایران پر کسی ممکنہ مشترکہ حملے کے حوالے سے امریکا یا اسرائیل کی جانب سے باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔ فی الحال یہ اطلاعات میڈیا رپورٹس اور متعلقہ ذرائع کے دعووں پر مبنی ہیں۔