رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° جزوی بادل 22° / 9°فجر 05:25ظہر 12:16عصر 16:07مغرب 17:44عشا 19:05
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردوں کی حمایت بند نہ کی تو افغان طالبان کو سنگین قیمت چکانا ہوگی: ڈی جی آئی ایس پی آرپیٹرولیم لیوی میں 10 سے 15 روپے فی لیٹر کمی کا امکان، نیا فارمولا جاریپاکستان کو جی 24 کی چیئرمین شپ ملنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا اظہارِ مسرتپرویز خٹک: وزیراعظم کا بی آر ٹی سے متعلق بیان حقائق کے برعکس ہےایران نے برطانوی رائل نیوی اور رائل ایئر فورس کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیاریٹیلرز ٹیکس اسکیم ناکام، نان فائلرز کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہافغان مذاکرات: امریکی وزیر خارجہ کے بیان کا پاکستان کی جانب سے خیرمقدمہانگ کانگ سکسز: افغانستان پہلی بار چیمپئن، فائنل میں آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکستکوئٹہ: انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر، نجیب اللہ نے گولڈ میڈل جیت لیابابر اعظم پر تنقید: عماد وسیم نے سابقہ کامیابیوں کو نظرانداز نہ کرنے کا مشورہ دیاہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے عمان کو 18 رنز سے ہرا کر پلیٹ فائنل جیت لیاایران کی جوہری تنصیبات پر 10 منٹ میں حملے کی صلاحیت، ٹرمپ کا دعویٰ

فخر زمان ایک روزہ کرکٹ میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے والے 16ویں پاکستانی بیٹر بن گئے

فخر زمان ایک روزہ کرکٹ میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے والے 16ویں پاکستانی بیٹر بن گئے

لاہور: پاکستانی اوپنر فخر زمان نے سری لنکا کے خلاف ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں سنچری کے ساتھ ایک روزہ کرکٹ میں اپنے 4 ہزار رنز پورے کر لیے ہیں۔

36 سالہ فخر زمان نے صرف 97 میچز میں 4 ہزار رنز بنائے ہیں، جس دوران انہوں نے 12 سنچریاں اور 20 نصف سنچریاں اسکور کیں۔

انہوں نے سری لنکا کے خلاف فائنل میں 84 گیندوں پر سنچری اسکور کی اور 99 گیندوں پر 127 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر بولڈ ہوگئے۔ فخر زمان کی یہ چوتھی سنچری ہے جو انہوں نے ہدف کے تعاقب کے دوران اسکور کی ہے۔

پاکستانی بیٹرز کی فہرست

فخر زمان نے 97 میچز کی 96 اننگز میں 4016 رنز بنائے ہیں، وہ پاکستان کی طرف سے یہ سنگ میل عبور کرنے والے 16ویں بیٹر ہیں۔

اس فہرست کے ٹاپ 10 پاکستانی بیٹرز میں انضمام الحق پہلے، محمد یوسف دوسرے، سعید انور تیسرے، شاہد آفریدی چوتھے، شعیب ملک پانچویں، جاوید میانداد چھٹے، یونس خان ساتویں، سلیم ملک آٹھویں، بابر اعظم نویں اور محمد حفیظ دسویں نمبر پر ہیں۔