رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 21° / 11°فجر 05:26ظہر 12:16عصر 16:07مغرب 17:43عشا 19:05
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
دلجیت دوسانجھ کا انکشاف: ہجوم سنبھالنے کی ذمہ داری پر بہار میں کنسرٹ نہ ہو سکاخیبرپختونخوا: پبلک ورکس مد میں 16.54 ارب روپے کی اضافی ادائیگیاں، آڈٹ رپورٹ میں نشاندہیہنگو کے علاقے سروخیل میں گھر کے اندر فائرنگ، دو خواتین اور تین بچوں سمیت چھ افراد جاں بحقایرانی مذاکرات کار دوحہ سے روانہ، جنگ ختم کرنے کا مسودہ زیرِ گردشاسحاق ڈار کا پاک چین تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہدھابیجی گھارو پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بند، کراچی میں پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہدو سال میں سندھ کا بیرونی قرضہ سب سے زیادہ بڑھا، پنجاب کا حجم سب سے بلندمحمد عامر برطانوی شہری کے طور پر افغانستان پریمیئر لیگ ڈرافٹ میں شاملکرینہ کپور کی شاہ رخ خان کی فلم ‘کنگ’ میں شمولیت کا اشارہ، سالگرہ پر پیغامآسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلانامریکا میں وسط مدتی انتخابات: کانگریس کا کنٹرول داؤ پر، پہلے نتائج بدھ کی صبح متوقعامریکا نے ٹرمپ دور میں 3 لاکھ سے زائد ویزے منسوخ کر دیے، محکمہ خارجہ کا ریکارڈ دعویٰ

ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی ایک اور ویڈیو نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی

ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی ایک اور ویڈیو نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی
فائل فوٹو: ہانیہ عامر اور عاصم اظہر ایک ساتھ — تصویر: بشکریہ dilkarishta.com

کراچی: اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی گفتگو کا موضوع بن گئے ہیں۔

اس بار دونوں کے حوالے سے قیاس آرائیاں عاصم اظہر کی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد شروع ہوئیں۔

عاصم اظہر نے حال ہی میں اہل خانہ اور قریبی دوستوں کے ساتھ اپنی 30ویں سالگرہ منائی اور تقریب کی جھلکیاں انسٹاگرام پر شیئر کیں۔ پوسٹ کی نویں سلائیڈ نے خاص طور پر مداحوں کی توجہ حاصل کی، جن کا خیال ہے کہ اس میں ہانیہ عامر بھی موجود ہیں۔

صارفین نے کمنٹس میں دعویٰ کیا کہ اس کلپ میں ہانیہ اور عاصم ایک ساتھ کک اسکوٹر چلاتے دکھائی دے رہے ہیں۔ بعض مداحوں نے اسے ہانیہ کی کچھ عرصہ قبل شیئر کی گئی اسکوٹر ویڈیو سے بھی جوڑا، جس میں عاصم اظہر کا نیا گانا سنائی دے رہا تھا۔

صارفین کے مطابق دونوں ویڈیوز میں دکھائی دینے والی جگہ بھی ایک جیسی محسوس ہوتی ہے۔

تاہم سوشل میڈیا پر ہونے والے ان تبصروں اور قیاس آرائیوں کے حوالے سے دونوں فنکاروں کی جانب سے کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔

اشتہار