رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° صاف 22° / 11°فجر 05:24ظہر 12:16عصر 16:09مغرب 17:46عشا 19:07
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
عالمی بینک: پاکستان میں غربت کی شرح 29 فیصد تک پہنچ گئی، عدم مساوات بھی بڑھیمعروف برطانوی اداکار سر پیٹرک اسٹیورٹ 86 برس کی عمر میں چل بسےراشد خان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 200 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئےمیٹا نے نوعمر لڑکی کا مقدمہ نمٹا لیا، لاس اینجلس ٹرائل میں صرف اسنیپ رہ گئیانتخابات میں مبینہ غیر ملکی مداخلت کی تحقیقات میں موساد بھی شین بیٹ کی معاونامریکا کا سعودی عرب سے غیر ہنگامی سرکاری عملے اور اہل خانہ کو نکلنے کا حکمرونالڈو کی ہیٹ ٹرک، النصر نے الخلود کو 5-3 سے ہرا دیاپیٹرولیم لیوی میں فوری کمی مسترد، آئندہ بجٹ میں مرحلہ وار کمی پر غوررواں سال کے نو ماہ میں چار لاکھ 27 ہزار سے زائد پاکستانی بیرونِ ملک روزگار کے لیے رجسٹرسہ ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل: پاکستان کا سامنا سری لنکا سے، رینکنگ میں بہتری کا موقعانتخابی اصلاحات کمیٹی: پیپلز پارٹی کا اپوزیشن سے رابطہ، جواب مشاورت کے بعد دینے کا عندیہاوگرا کا اکتوبر کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 15.3 فیصد تک اضافے کا نوٹیفکیشن

کراچی: معروف گلوکارہ حمیرا چنا کی گاڑی چوری، مقدمہ درج

کراچی: معروف گلوکارہ حمیرا چنا کی گاڑی چوری، مقدمہ درج
فائل فوٹو: گلوکارہ حمیرا چنا — تصویر: بشکریہ dunyanews.tv

کراچی: معروف گلوکارہ حمیرا چنا کی گاڑی چوری ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں نامعلوم ملزم اہل خانہ کی شاپنگ کے دوران ٹویوٹا کرولا گاڑی لے اڑا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ 28 اکتوبر کو کراچی کے علاقے بہادر آباد میں چار مینار چورنگی کے قریب پیش آیا۔ گاڑی چوری کا مقدمہ گلوکارہ کے شوہر نے تھانہ نیوٹاؤن میں درج کرایا ہے۔

مدعی مقدمہ کے بیان کے مطابق اہل خانہ شاپنگ کے لیے گئے ہوئے تھے کہ اس دوران نامعلوم شخص ماڈل 2010 کی ٹویوٹا کرولا چوری کرکے لے گیا۔

مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ گاڑی میں ایک قیمتی موبائل فون، خواتین اور بچوں کے کپڑے، پرس اور دیگر سامان بھی موجود تھا۔

پولیس حکام کے مطابق گاڑی چوری کا مقدمہ تھانہ نیوٹاؤن میں درج کرلیا گیا ہے اور گاڑی کی تلاش جاری ہے۔