رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° صاف 22° / 11°فجر 05:24ظہر 12:16عصر 16:09مغرب 17:46عشا 19:07
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
عالمی بینک: پاکستان میں غربت کی شرح 29 فیصد تک پہنچ گئی، عدم مساوات بھی بڑھیمعروف برطانوی اداکار سر پیٹرک اسٹیورٹ 86 برس کی عمر میں چل بسےراشد خان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 200 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئےمیٹا نے نوعمر لڑکی کا مقدمہ نمٹا لیا، لاس اینجلس ٹرائل میں صرف اسنیپ رہ گئیانتخابات میں مبینہ غیر ملکی مداخلت کی تحقیقات میں موساد بھی شین بیٹ کی معاونامریکا کا سعودی عرب سے غیر ہنگامی سرکاری عملے اور اہل خانہ کو نکلنے کا حکمرونالڈو کی ہیٹ ٹرک، النصر نے الخلود کو 5-3 سے ہرا دیاپیٹرولیم لیوی میں فوری کمی مسترد، آئندہ بجٹ میں مرحلہ وار کمی پر غوررواں سال کے نو ماہ میں چار لاکھ 27 ہزار سے زائد پاکستانی بیرونِ ملک روزگار کے لیے رجسٹرسہ ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل: پاکستان کا سامنا سری لنکا سے، رینکنگ میں بہتری کا موقعانتخابی اصلاحات کمیٹی: پیپلز پارٹی کا اپوزیشن سے رابطہ، جواب مشاورت کے بعد دینے کا عندیہاوگرا کا اکتوبر کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 15.3 فیصد تک اضافے کا نوٹیفکیشن

جان ریمبو کے بیٹے احسن خان کی لمز سے گریجویشن، اداکار خوشی سے نہال

جان ریمبو کے بیٹے احسن خان کی لمز سے گریجویشن، اداکار خوشی سے نہال
فائل فوٹو: اداکار جان ریمبو — تصویر: بشکریہ tribune.com.pk

لاہور: سینئر اداکار جان ریمبو نے اپنے بیٹے احسن خان کی گریجویشن مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے زندگی کا سب سے بڑا اعزاز قرار دے دیا۔

جان ریمبو اپنی اہلیہ صاحبہ افضل کے ہمراہ بیٹے کی لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) سے گریجویشن کی تقریب میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر اداکار نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ بیٹے کی کامیابی پر جذباتی اور بے حد خوش دکھائی دیے۔

جان ریمبو نے کہا کہ آج وہ خود کو دنیا کا خوش قسمت ترین باپ محسوس کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اداکاری کے دوران انہیں کئی ایوارڈز ملے، لیکن بیٹے کا لمز سے گریجویٹ ہونا ان کی زندگی کا سب سے بڑا ایوارڈ ہے۔