رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° صاف 22° / 11°فجر 05:24ظہر 12:16عصر 16:09مغرب 17:46عشا 19:07
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
عالمی بینک: پاکستان میں غربت کی شرح 29 فیصد تک پہنچ گئی، عدم مساوات بھی بڑھیمعروف برطانوی اداکار سر پیٹرک اسٹیورٹ 86 برس کی عمر میں چل بسےراشد خان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 200 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئےمیٹا نے نوعمر لڑکی کا مقدمہ نمٹا لیا، لاس اینجلس ٹرائل میں صرف اسنیپ رہ گئیانتخابات میں مبینہ غیر ملکی مداخلت کی تحقیقات میں موساد بھی شین بیٹ کی معاونامریکا کا سعودی عرب سے غیر ہنگامی سرکاری عملے اور اہل خانہ کو نکلنے کا حکمرونالڈو کی ہیٹ ٹرک، النصر نے الخلود کو 5-3 سے ہرا دیاپیٹرولیم لیوی میں فوری کمی مسترد، آئندہ بجٹ میں مرحلہ وار کمی پر غوررواں سال کے نو ماہ میں چار لاکھ 27 ہزار سے زائد پاکستانی بیرونِ ملک روزگار کے لیے رجسٹرسہ ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل: پاکستان کا سامنا سری لنکا سے، رینکنگ میں بہتری کا موقعانتخابی اصلاحات کمیٹی: پیپلز پارٹی کا اپوزیشن سے رابطہ، جواب مشاورت کے بعد دینے کا عندیہاوگرا کا اکتوبر کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 15.3 فیصد تک اضافے کا نوٹیفکیشن

لوک میلہ 2026 27 نومبر سے اسلام آباد کے لوک ورثہ شکرپڑیاں میں شروع ہوگا

لوک میلہ 2026 27 نومبر سے اسلام آباد کے لوک ورثہ شکرپڑیاں میں شروع ہوگا
فائل فوٹو: لوک ورثہ اسلام آباد کی عمارت — تصویر: بشکریہ ویکی پیڈیا

اسلام آباد: پاکستان کے رنگا رنگ ثقافتی ورثے، علاقائی روایات اور لوک فنون کو اجاگر کرنے کے لیے ملک کے سب سے بڑے سالانہ ثقافتی میلے لوک میلہ 2026 کا انعقاد 27 نومبر سے 6 دسمبر تک لوک ورثہ شکرپڑیاں میں کیا جائے گا۔

دس روز تک جاری رہنے والے میلے میں ملک کے مختلف صوبوں اور خطوں کی تہذیب و ثقافت، روایتی کھانوں، موسیقی، دستکاریوں اور علاقائی فنون کی عکاسی کی جائے گی۔

ثقافتی پویلینز اور سرگرمیاں

میلے میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ثقافتی پویلینز ہوں گے، جہاں روایتی زندگی، طرز تعمیر، ملبوسات، دستکاریوں اور مقامی ہنر کو نمایاں کیا جائے گا۔

علاقائی کھانوں کے خصوصی اسٹالز بھی قائم کیے جائیں گے، جبکہ موسیقی کی خصوصی شامیں، لوک موسیقی، روایتی رقص، پتلی تماشے اور بچوں کے لیے تفریحی سرگرمیاں پیش کی جائیں گی۔

میلے میں پاکستان کے نامور لوک گلوکار، موسیقار، خطاط، ہنرمند اور دستکار شرکت کریں گے، جبکہ اختتام پر ان کی دستار بندی بھی کی جائے گی۔ سفارتکار اور غیر ملکی مندوبین بھی خاص طور پر شرکت کریں گے۔

موضوعات: