رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° صاف 18° / 10°فجر 05:33ظہر 12:16عصر 16:00مغرب 17:37عشا 18:59
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی کی نوابشاہ میں صدر زرداری سے 59 منٹ ملاقات، نئے صوبوں کے ریفرنڈم پر اعتماد میں لیاترک صدر اردوغان کی ایرانی صدر پزشکیان سے ملاقات، مذاکرات جلد بحال کرنے پر زورطارق فضل چودھری: بانی پی ٹی آئی کی صحت کو کچھ ہوا تو ہم ذمہ دار ہوں گےایران: مجلسِ خبرگانِ رہبری کا این پی ٹی سے دستبرداری اور دفاعی نظریے پر نظرِ ثانی کا مطالبہعلی عظمت کی چکوٹھی بارڈر پر دل دل پاکستان کی پرفارمنس، ویڈیو وائرلمسجد الحرام کے قریب حوثیوں کے دو بیلسٹک میزائل سعودی فضائی دفاع نے تباہ کر دیےعمران خان کی دو بہنیں عظمیٰ خان اور نورین نیازی کوٹ لکھپت جیل سے رہاایران کے ساتھ جنگ میں مکمل فتح چاہتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپنئے صوبوں پر عوامی رائے لینا بہترین حل ہے: محسن نقویاینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ عہدے سے الگ، کولیٹ کریس عبوری سربراہ مقررمستونگ: این 25 پر بارود سے بھری گاڑی کا حملہ ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 2 شہری شہیدرونالڈو کا ٹی وی انڈسٹری میں قدم، پہلی سیریز ’Day 1s‘ کی پروڈکشن شروع

کوئٹہ: سوشل ویلفیئر بلوچستان کا کمک پروگرام، مستحق مریضوں کا علاج اور خصوصی تعلیم کے منصوبے

کوئٹہ: ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر بلوچستان میر سیف اللہ خان کھیتران نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے وژن کے تحت محکمہ سوشل ویلفیئر صوبے کے معذور افراد، مستحق مریضوں اور خصوصی بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اہم اور مثالی اقدامات کر رہا ہے۔

حکومتِ بلوچستان کی ترجیحات میں معاشرے کے محروم اور خصوصی افراد کو باعزت زندگی، بہتر علاج، تعلیم اور معاشی خودمختاری کے مواقع فراہم کرنا شامل ہے۔ انہوں نے سرکاری میڈیا سے بات چیت میں یہ بات کہی۔

کمک پروگرام اور مالی معاونت

ڈی جی سوشل ویلفیئر کے مطابق محکمے کا ایک اہم اور مؤثر اقدام کمک (KUMAK) پروگرام ہے۔ اس کے تحت معذور افراد کی مالی معاونت کے ساتھ انہیں معاون آلات (Assistive Devices)، پیشہ ورانہ تربیت (Vocational Training) اور بلاسود قرضوں کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتیں بروئے کار لا کر معاشرے کا خودمختار اور فعال حصہ بن سکیں۔

اس پروگرام کا بنیادی مقصد خصوصی افراد کو صرف مالی مدد فراہم کرنا نہیں بلکہ انہیں معاشی طور پر مستحکم اور بااختیار بنانا بھی ہے۔

ان کے مطابق حکومتِ بلوچستان کی جانب سے خصوصی افراد کے لیے مستقل مالی معاونت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس کے تحت مستحق افراد کو مقررہ پالیسی کے مطابق امداد فراہم کی جا رہی ہے تاکہ انہیں زندگی بھر مالی تحفظ اور سہارا میسر آ سکے۔

مستحق مریضوں کے علاج کا منصوبہ

میر سیف اللہ خان کھیتران نے بتایا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے تحت ایک اور اہم منصوبہ جاری ہے، جس کے ذریعے سنگین اور پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا غریب اور مستحق مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس منصوبے میں کینسر، گردوں کے امراض اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سمیت دیگر پیچیدہ بیماریوں کا علاج شامل ہے۔

گزشتہ سال تقریباً 1700 مستحق مریضوں کو آغا خان ہسپتال، الشفاء انٹرنیشنل ہسپتال اور کراچی کے دیگر معیاری ہسپتالوں میں علاج کی سہولیات فراہم کی گئیں، جبکہ مریضوں کو ضروری ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے پر سالانہ تقریباً 80 سے 90 کروڑ روپے خرچ ہوتے ہیں، جبکہ موجودہ صورتحال میں ماہانہ تقریباً 10 کروڑ روپے اس مد میں خرچ کیے جا رہے ہیں۔ حکومتِ بلوچستان نے اس پروگرام کے لیے مختص فنڈز میں اضافہ بھی کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کو علاج کی سہولیات فراہم کی جا سکیں اور کسی غریب خاندان کو مالی مشکلات کے باعث اپنے مریض کے علاج سے محروم نہ رہنا پڑے۔

خصوصی تعلیم

ڈی جی سوشل ویلفیئر کے مطابق محکمے کی خدمات صرف مالی معاونت اور علاج معالجے تک محدود نہیں۔ خصوصی تعلیم کے شعبے میں بھی ایک جامع نظام قائم کیا گیا ہے، جس کے تحت ڈیف اسکولز اور دیگر خصوصی تعلیمی اداروں کے ذریعے ہزاروں خصوصی بچوں کو تعلیم و تربیت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ان اداروں میں زیرِ تعلیم بچوں کو مفت کتابیں، یونیفارم اور لنچ کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے تاکہ والدین پر مالی بوجھ کم ہو اور خصوصی بچے بہتر تعلیمی ماحول میں اپنی صلاحیتیں اجاگر کر سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر نے حال ہی میں ایک جدید ترین اور اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈیف اسکول قائم کیا ہے، جہاں تقریباً 400 خصوصی بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اس ادارے میں جدید ملٹی میڈیا اور جدید تدریسی ٹیکنالوجی کے ذریعے بچوں کو تعلیم دی جا رہی ہے۔ یہ اسکول خصوصی تعلیم کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت ہے اور اسے پاکستان کے بہترین خصوصی تعلیمی اداروں کے معیار کے مطابق ترقی دینے کی کوشش کی گئی ہے۔

عزم

میر سیف اللہ خان کھیتران نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی خصوصی توجہ اور رہنمائی میں محکمہ سوشل ویلفیئر عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ خصوصی افراد، غریب مریضوں اور مستحق بچوں کو ان کے بنیادی حقوق کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں اور انہیں معاشرے میں عزت، خودمختاری اور مساوی مواقع حاصل ہوں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر بلوچستان مستقبل میں بھی فلاحی منصوبوں کا دائرہ کار وسیع کرے گا تاکہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے مستحق افراد تک بھی حکومتی سہولیات پہنچائی جا سکیں۔

اشتہار