تربت میں دو کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

تربت: سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں دو مختلف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
سیکیورٹی فورسز نے تربت کے علاقے میرانی ڈیم میں کارروائی کی، جس میں فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ جبکہ علی گوہرام اور چہلم گاؤں میں مشترکہ کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے۔
میرانی ڈیم کے علاقے میں کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے اور بارودی سرنگیں مکمل طور پر تباہ کر دیں۔
میرانی ڈیم اور علی گوہرام میں کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ، 60 کلوگرام دھماکا خیز مواد، آئی ای ڈی سازوسامان، موٹر سائیکلیں، مواصلاتی آلات اور فتنہ الہندوستان کے جھنڈے سمیت دیگر سامان برآمد کیا گیا۔
اشتہار











