رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 8° صاف 20° / 7°فجر 05:44ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیراعظم شہباز شریف کی کویت پر ڈرون حملے کی مذمت، زخمی پاکستانی کو مکمل معاونت کی یقین دہانییمن کے ساحل کے قریب مال بردار جہاز ہائی جیک، سعودی عرب کا دو حوثی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ40 لاکھ روپے تاوان: ایس ایچ او اور ٹرینی سب انسپکٹر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنسیم شاہ گھٹنے کی انجری کے باعث آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سے باہروزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تیانگ گونگ پر موجود پاکستانی خلا باز سے براہِ راست گفتگوقاضی فاؤنڈیشن مینز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں آج سے شروعاسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتسازگار انجینئرنگ کی پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی، ٹینک 500 کی قیمت 38 لاکھ کمآئی ایل ٹی20: بابر اعظم پھر ناکام، ڈیزرٹ وائپرز سپر اوور میں شکست کھا گئےتربت میں دو کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاکاسنوکر ورلڈ کپ: پاکستان کی دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں، بھارت کو کلین سویپ شکستبجلی کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ: 3.04 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست، نیپرا میں سماعت
صفحہ اول› بلوچستان ›موسیٰ خیل

موسیٰ خیل: تحصیل درگ میں مفت ویٹرنری کیمپ، سینکڑوں مویشیوں کا معائنہ و ویکسینیشن

موسیٰ خیل: تحصیل درگ میں مفت ویٹرنری کیمپ، سینکڑوں مویشیوں کا معائنہ و ویکسینیشن
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موسیٰ خیل: حکومتِ بلوچستان کے مال مویشیوں کی بہترین نگہداشت اور ترقی کے وژن کے تحت ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر غلام محمود جعفر کی ہدایات پر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر اصغر جعفر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تحصیل درگ کے مختلف علاقوں میں مفت ویٹرنری کیمپس کا انعقاد کیا۔

ان کیمپس کے دوران مقامی مویشی پال حضرات کے سینکڑوں چھوٹے اور بڑے جانوروں کا معائنہ کیا گیا، انہیں موسمی و متعدی بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے (ویکسینیشن) لگائے گئے اور مختلف امراض کے علاج کے لیے مفت ادویات فراہم کی گئیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر اصغر جعفر نے زمینداروں اور مویشی پال حضرات کو جانوروں کی خوراک، صفائی ستھرائی اور موسمی اثرات سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی۔

علاقے کے معززین اور مویشی پال حضرات نے محکمہ لائیو اسٹاک کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام محمود جعفر اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار