رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 8° صاف 20° / 7°فجر 05:44ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیراعظم شہباز شریف کی کویت پر ڈرون حملے کی مذمت، زخمی پاکستانی کو مکمل معاونت کی یقین دہانییمن کے ساحل کے قریب مال بردار جہاز ہائی جیک، سعودی عرب کا دو حوثی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ40 لاکھ روپے تاوان: ایس ایچ او اور ٹرینی سب انسپکٹر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنسیم شاہ گھٹنے کی انجری کے باعث آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سے باہروزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تیانگ گونگ پر موجود پاکستانی خلا باز سے براہِ راست گفتگوقاضی فاؤنڈیشن مینز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں آج سے شروعاسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتسازگار انجینئرنگ کی پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی، ٹینک 500 کی قیمت 38 لاکھ کمآئی ایل ٹی20: بابر اعظم پھر ناکام، ڈیزرٹ وائپرز سپر اوور میں شکست کھا گئےتربت میں دو کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاکاسنوکر ورلڈ کپ: پاکستان کی دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں، بھارت کو کلین سویپ شکستبجلی کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ: 3.04 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست، نیپرا میں سماعت
صفحہ اول› بلوچستان ›موسیٰ خیل

موسیٰ خیل: پولیس کی قومی شاہراہ اور کنگری میں سنیپ چیکنگ، مسافروں کے کوائف کی جانچ

موسیٰ خیل: پولیس کی قومی شاہراہ اور کنگری میں سنیپ چیکنگ، مسافروں کے کوائف کی جانچ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موسیٰ خیل: ایس پی موسیٰ خیل کلیم اللہ کاکڑ کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ کنگری الف نور زمری نے پولیس نفری کے ہمراہ قومی شاہراہ (N70) اور کنگری کے مختلف حساس علاقوں میں سنیپ چیکنگ کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔

سنیپ چیکنگ کے دوران شاہراہ سے گزرنے والی مسافر کوچز، مال بردار ٹرکوں اور مشکوک گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی، جبکہ مسافروں کے کوائف اور شناختی دستاویزات کی بھی جانچ پڑتال کی گئی۔

ایس ایچ او کنگری الف نور کا کہنا تھا کہ سنیپ چیکنگ کا بنیادی مقصد علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا، جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت کو روکنا اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے شہریوں اور مسافروں سے اپیل کی کہ وہ دورانِ سفر پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی تھانے میں دیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار