رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 19° / 9°فجر 05:45ظہر 12:21عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیراعظم شہباز شریف کی کویت پر ڈرون حملے کی مذمت، زخمی پاکستانی کو مکمل معاونت کی یقین دہانییمن کے ساحل کے قریب مال بردار جہاز ہائی جیک، سعودی عرب کا دو حوثی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ40 لاکھ روپے تاوان: ایس ایچ او اور ٹرینی سب انسپکٹر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنسیم شاہ گھٹنے کی انجری کے باعث آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سے باہروزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تیانگ گونگ پر موجود پاکستانی خلا باز سے براہِ راست گفتگوقاضی فاؤنڈیشن مینز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں آج سے شروعاسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتسازگار انجینئرنگ کی پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی، ٹینک 500 کی قیمت 38 لاکھ کمآئی ایل ٹی20: بابر اعظم پھر ناکام، ڈیزرٹ وائپرز سپر اوور میں شکست کھا گئےتربت میں دو کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاکاسنوکر ورلڈ کپ: پاکستان کی دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں، بھارت کو کلین سویپ شکستبجلی کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ: 3.04 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست، نیپرا میں سماعت

زیارت: نور محمد دمڑ نے الحرمین اسکول کواس میں کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا

زیارت: نور محمد دمڑ نے الحرمین اسکول کواس میں کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

زیارت: 28 نومبر کو صوبائی وزیر کموڈیٹی منجمنٹ ڈیپارٹمنٹ و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ نے الحرمین اسکول زیارت کواس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جدید کمپیوٹر لیب کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر اسکول انتظامیہ، اساتذہ کرام اور طلباء نے صوبائی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا۔

صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے کمپیوٹر لیب کا معائنہ کیا اور طلباء سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی تعلیمی سرگرمیوں، تدریسی سہولیات اور مستقبل کے تعلیمی اہداف کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ جدید دور میں کمپیوٹر اور ٹیکنالوجی کی تعلیم ناگزیر ہو چکی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں کے بچوں کو بھی جدید تعلیمی سہولیات میسر ہوں تاکہ وہ عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں اور مستقبل میں ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے۔ بچوں کو معیاری اور جدید تعلیم کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس مقصد کے لیے تعلیمی اداروں کی حوصلہ افزائی اور سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اساتذہ اور طلباء کی حوصلہ افزائی

حاجی نور محمد دمڑ نے الحرمین اسکول کواس کی انتظامیہ اور اساتذہ کرام کی تعلیمی خدمات اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانا قابل تحسین اقدام ہے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر نے طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے لیے دو لاکھ روپے نقد انعام بھی دیا اور کہا کہ تعلیم کے میدان میں محنت، لگن اور کامیابی حاصل کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔

تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر نے طلباء کے ساتھ گھل مل کر ان سے گفتگو کی، ان کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے روشن مستقبل، تعلیمی کامیابیوں اور علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

زیارت : صوبائی وزیر کوڈیٹی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ وچیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ الحرمین اسکول کواس میں کمپیوٹر لیب کا معائنہ کر رہے ہیں فوٹو ڈی جی پی آر — Officials and visitors inspect a school computer lab where girls and boys work on laptops, with gold balloon lettering decorating the wall.

زیارت : صوبائی وزیر کوڈیٹی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ وچیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ کوالحرمین اسکول کا طلب علم گلدستہ پیش کر رہے ہیں فوٹو ڈی جی پی آر — A young schoolboy presents a bouquet of flowers to a man in a brown jacket in front of a banner reading 'Inauguration Ceremony of Computer Lab, Al Harmain Public High School'.

زیارت : صوبائی وزیر کوڈیٹی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ وچیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ الحرمین اسکول کواس کے طلباء سے خطاب کر رہے ہیں فوٹو ڈی جی پی آر — A man in a brown jacket speaks into a microphone at an event while a large crowd of uniformed schoolboys sits on the ground listening.

اشتہار