رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 8° صاف 20° / 7°فجر 05:44ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیراعظم شہباز شریف کی کویت پر ڈرون حملے کی مذمت، زخمی پاکستانی کو مکمل معاونت کی یقین دہانییمن کے ساحل کے قریب مال بردار جہاز ہائی جیک، سعودی عرب کا دو حوثی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ40 لاکھ روپے تاوان: ایس ایچ او اور ٹرینی سب انسپکٹر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنسیم شاہ گھٹنے کی انجری کے باعث آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سے باہروزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تیانگ گونگ پر موجود پاکستانی خلا باز سے براہِ راست گفتگوقاضی فاؤنڈیشن مینز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں آج سے شروعاسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتسازگار انجینئرنگ کی پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی، ٹینک 500 کی قیمت 38 لاکھ کمآئی ایل ٹی20: بابر اعظم پھر ناکام، ڈیزرٹ وائپرز سپر اوور میں شکست کھا گئےتربت میں دو کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاکاسنوکر ورلڈ کپ: پاکستان کی دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں، بھارت کو کلین سویپ شکستبجلی کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ: 3.04 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست، نیپرا میں سماعت

سیوی: کیسکو کی آسامیوں کے لیے 2,727 امیدواروں کے انٹرویوز شروع

سیوی: کیسکو کی آسامیوں کے لیے 2,727 امیدواروں کے انٹرویوز شروع
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

سیوی: 28 نومبر کو ضلعی انتظامیہ سیوی کی جانب سے کیسکو (QESCO) کی مختلف آسامیوں کے لیے ضلع سیوی کے امیدواروں کے انٹرویوز کا آغاز جرگہ ہال سیوی میں کر دیا گیا ہے۔ مقررہ شیڈول کے مطابق 2,727 امیدواروں کے انٹرویوز 28 نومبر سے 3 دسمبر 2026 تک مرحلہ وار منعقد کیے جا رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سیوی ملک بہادر خان بنگلزئی نے انٹرویوز کے حوالے سے تمام انتظامی امور کی نگرانی اور انتظامات کو یقینی بنایا ہے۔

اس موقع پر ایس ڈی پی او عبد اللطیف نے بتایا کہ امیدواروں کی سہولت اور سکیورٹی کے پیش نظر جامع حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں، جن میں واک تھرو گیٹس، امیدواروں کی چیکنگ اور دیگر سکیورٹی اقدامات شامل ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق امیدواروں کو مرحلہ وار انٹرویو کے عمل میں شامل کیا جا رہا ہے۔ پہلے مرحلے میں امیدواروں کی سکیورٹی چیکنگ اور انٹری کی جا رہی ہے، جبکہ دوسرے مرحلے میں ان کے لوکل، ڈومیسائل اور تعلیمی دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

اس عمل میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر طارق الماس، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فیمیل) اور ڈپٹی کمشنر آفس کی لوکل برانچ کے انچارج علی محمد دستاویزات کی تصدیق کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، جس کے بعد کیسکو کی ٹیم امیدواروں کے انٹرویوز لے رہی ہے۔

انٹرویو کے لیے آنے والے امیدواروں نے ضلعی انتظامیہ سیوی کی جانب سے کیے گئے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی، دستاویزات کی جانچ پڑتال اور انٹرویو کے مراحل کو منظم انداز میں مکمل کیا جا رہا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر سیوی ملک بہادر خان بنگلزئی امیدواروں کی انٹری اور ابتدائی جانچ پڑتال کے عمل کا معائنہ کر رہے ہیں۔-(فوٹو ڈی جی پی آر) — Officials and candidates gather around a table covered with a floral cloth in a hall as an official inspects the entry and initial document scrutiny of candidates in Sibi.

اسسٹنٹ کمشنر سیوی ملک بہادر خان بنگلزئی مختلف مراحل پر امیدواروں کے دستاویزات کی جانچ پڑتال اور انتظامی امور کا جائزہ لے رہے ہیں۔ (فوٹو ڈی جی پی آر) — A collage of four photos showing document verification desks, candidates and an auditorium during the Sibi recruitment scrutiny process.

اشتہار