رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 8° صاف 20° / 7°فجر 05:44ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیراعظم شہباز شریف کی کویت پر ڈرون حملے کی مذمت، زخمی پاکستانی کو مکمل معاونت کی یقین دہانییمن کے ساحل کے قریب مال بردار جہاز ہائی جیک، سعودی عرب کا دو حوثی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ40 لاکھ روپے تاوان: ایس ایچ او اور ٹرینی سب انسپکٹر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنسیم شاہ گھٹنے کی انجری کے باعث آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سے باہروزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تیانگ گونگ پر موجود پاکستانی خلا باز سے براہِ راست گفتگوقاضی فاؤنڈیشن مینز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں آج سے شروعاسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتسازگار انجینئرنگ کی پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی، ٹینک 500 کی قیمت 38 لاکھ کمآئی ایل ٹی20: بابر اعظم پھر ناکام، ڈیزرٹ وائپرز سپر اوور میں شکست کھا گئےتربت میں دو کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاکاسنوکر ورلڈ کپ: پاکستان کی دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں، بھارت کو کلین سویپ شکستبجلی کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ: 3.04 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست، نیپرا میں سماعت
صفحہ اول› بلوچستان ›ہرنائی

ہرنائی: پی پی ایچ آئی کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں صحت دہلیز سروس کا تعارف

ہرنائی: پی پی ایچ آئی کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں صحت دہلیز سروس کا تعارف
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

ہرنائی: پیپلز پرائمری ہیلتھ کیئر انیشیٹو (PPHI) ضلعی آفس ہرنائی کی جانب سے عوام کو گھر بیٹھے معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہرنائی کا ایک خصوصی فیلڈ وزٹ کیا گیا۔ اس دورے میں فنانس آفیسر بھی ہمراہ تھے۔

دورے کے دوران پی پی ایچ آئی ٹیم نے سکول کی پرنسپل سے ملاقات کی اور سکول کے تمام تدریسی و غیر تدریسی عملے کو حکومتِ بلوچستان اور پی پی ایچ آئی کے فلیگ شپ منصوبے صحت دہلیز (Sehat Dehleez) کے اغراض و مقاصد اور اس کی افادیت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

ایپ رجسٹریشن اور لائیو ڈیمو

اس موقع پر سٹاف کو بتایا گیا کہ اس جدید ٹیلی ہیلتھ سروس کے ذریعے شہری کس طرح باآسانی مستند ڈاکٹروں سے آن لائن طبی مشورہ حاصل کر سکتے ہیں۔ سیشن کے دوران سکول سٹاف کو صحت دہلیز موبائل ایپلیکیشن کے استعمال کا عملی طریقہ کار سکھایا گیا۔

تمام اساتذہ اور عملے کی موقع پر ہی ایپ میں رجسٹریشن مکمل کی گئی، جبکہ سروس کی افادیت کو واضح کرنے کے لیے ایک لائیو ڈیمو کال (Live Demonstration Call) بھی کی گئی تاکہ سٹاف اس کے عملی استعمال سے بخوبی واقف ہو سکے۔

مزید برآں، سکول کی بڑی جماعتوں (ہائر کلاسز) کی طالبات کے لیے بھی ایک خصوصی آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ طالبات کو صحت دہلیز سروس کے فوائد اور اس سے استفادہ کرنے کے مکمل طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا اور عملی مظاہرے (ڈیمونسٹریشن) کے ذریعے انہیں سمجھایا گیا کہ وہ اور ان کے اہلِ خانہ ہنگامی یا عام طبی ضرورت کے وقت اس سہولت سے کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

آخر میں پی پی ایچ آئی ضلعی آفس ہرنائی کی جانب سے سکول کی پرنسپل اور جملہ سٹاف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے صحت دہلیز جیسے عوامی فلاحی منصوبے کی ترویج اور آگاہی مہم کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون اور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات:
اشتہار