رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 19° / 9°فجر 05:45ظہر 12:21عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیراعظم شہباز شریف کی کویت پر ڈرون حملے کی مذمت، زخمی پاکستانی کو مکمل معاونت کی یقین دہانییمن کے ساحل کے قریب مال بردار جہاز ہائی جیک، سعودی عرب کا دو حوثی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ40 لاکھ روپے تاوان: ایس ایچ او اور ٹرینی سب انسپکٹر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنسیم شاہ گھٹنے کی انجری کے باعث آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سے باہروزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تیانگ گونگ پر موجود پاکستانی خلا باز سے براہِ راست گفتگوقاضی فاؤنڈیشن مینز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں آج سے شروعاسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتسازگار انجینئرنگ کی پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی، ٹینک 500 کی قیمت 38 لاکھ کمآئی ایل ٹی20: بابر اعظم پھر ناکام، ڈیزرٹ وائپرز سپر اوور میں شکست کھا گئےتربت میں دو کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاکاسنوکر ورلڈ کپ: پاکستان کی دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں، بھارت کو کلین سویپ شکستبجلی کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ: 3.04 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست، نیپرا میں سماعت
صفحہ اول› بلوچستان ›نصیرآباد

نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر وریندر لعل کا کیسکو بھرتی انٹرویو سینٹر کا دورہ

نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر وریندر لعل کا کیسکو بھرتی انٹرویو سینٹر کا دورہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل نے ایس ایس پی نصیرآباد کے ہمراہ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی واپڈا میں جاری بھرتیوں کے سلسلے میں امیدواروں کے انٹرویوز کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے گورنمنٹ ڈگری کالج ڈیرہ مراد جمالی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کردہ انٹرویو سینٹر کا دورہ کیا۔

اس موقع پر منظور شیرازی سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی کی نگرانی میں جاری انٹرویوز کے عمل کو شفاف، منظم اور میرٹ کے تقاضوں کے مطابق یقینی بنانے کے لیے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے امیدواروں کے لیے بیٹھنے کی سہولیات، نظم و ضبط، سیکیورٹی اور دیگر انتظامی امور کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام سے بریفنگ بھی حاصل کی۔

مجموعی انتظامات پر اطمینان

ڈپٹی کمشنر نے مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایف سی ونگ 114، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران و اہلکاروں کی جانب سے سیکیورٹی اور انتظامی امور احسن انداز میں انجام دینے پر ان کی کارکردگی کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری بھرتیوں کے عمل میں شفافیت، میرٹ اور غیر جانبداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ تمام امیدواروں کو بلاامتیاز یکساں مواقع میسر آسکیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ امیدواروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں، نظم و ضبط برقرار رکھا جائے اور کسی بھی امیدوار کو انتظامی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

امیدواروں کا اطمینان

دریں اثناء انٹرویوز میں شریک امیدواروں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے بہترین انتظامات، مؤثر سیکیورٹی، نظم و ضبط اور سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر وریندر لعل اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

امیدواروں کا کہنا تھا کہ منظم اور خوشگوار ماحول کی فراہمی کے باعث انہیں انٹرویو کے عمل کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

نصیرآباد۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد دوربندر لعل ایس ایس پی کے ہمراہ کیسکو میں بھرتیوں کے سنٹر کا معائنہ کر رہے ہیں (فوٹو: جی پی آر) — A group of officials, police and soldiers stand talking outdoors while inspecting a recruitment center.

نصیر آباد۔ ڈپٹی کمشنر نصیر آباد ورکیندر لعل کیسکو میں بھرتیوں کے عمل کا جائزہ لے رہے ہیں (فوٹو ڈی جی پی آر) — The deputy commissioner of Nasirabad and officials, with security personnel, observe documents being checked at a table during the recruitment process.

نصیر آباد۔ ڈپٹی کمشنر نصیر آباد ورکیندر لعل کیسکو میں بھرتیوں کے عمل کا جائزہ لے رہے ہیں (فوٹو ڈی جی پی آر) — The deputy commissioner of Nasirabad and officials review the recruitment process in an office with wooden tables, a laptop, water bottles and seated staff.

اشتہار