رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 22° صاف 22° / 10°فجر 05:29ظہر 12:16عصر 16:04مغرب 17:40عشا 19:02
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں میں 47.3 فیصد اضافہ، بلوچستان سے اکتوبر میں 370 نئے اکاؤنٹس15 نومبر کو کوئٹہ میں بدامنی اور مہنگائی کے خلاف جلسہ عام ہوگاپاکستان اسکواش ٹیم ایشین چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئینوجوان طالبات جدید تعلیم اور ڈیجیٹل مہارتوں پر توجہ دیں: ہدایت الرحمن بلوچشہریار ملک میموریل ٹینس: غضنفر اور عمران طاہر سینئرز ڈبلز کے فاتحرکھنی ڈویلپمنٹ پیکج اور 50 بستروں کے ہسپتال پر اجلاس، کمشنر کی ہدایاتقدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے سپارکو کا پانچ روزہ تربیتی کورس مکملترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت جاری، تعلیم اور نوجوانوں کے لیے بڑے اقداماتایل پی جی مہنگی، گیس لوڈشیڈنگ؛ سجاد نذیر کا حکومت پر تنقیدسمندر میں تیل و گیس کی تلاش؛ 20 سال بعد بحالی کا آغازحافظ عبدالکریم کی آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہپاکستان میں 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی بحالی
صفحہ اول› بلوچستان ›بارکھان

بارکھان: ڈاکٹر محمد حسن ڈومکی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال اور ایم سی ایچ سنٹر کا اچانک دورہ

بارکھان: ڈاکٹر محمد حسن ڈومکی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال اور ایم سی ایچ سنٹر کا اچانک دورہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

بارکھان: عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ضلعی ناظمِ صحت ڈاکٹر محمد حسن ڈومکی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال بارکھان اور ایم سی ایچ سنٹر کا اچانک دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے ڈینٹل وارڈ، ڈائلیسس یونٹ، ایمرجنسی اور ایم سی ایچ سنٹر سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

عملے اور ادویات کی جانچ

انہوں نے لائف سیونگ ادویات کی دستیابی، طبی و پیرامیڈیکل عملے کی حاضری، ڈیوٹی روسٹر اور مریضوں کی دیکھ بھال کے انتظامات بھی چیک کیے۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد حسن ڈومکی نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی، ریکارڈ کی بروقت تکمیل اور مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

غفلت پر سخت کارروائی کا انتباہ

انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری فرائض میں غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام عملہ اپنی ذمہ داریاں پوری پابندی اور دیانت داری سے ادا کرے۔

ضلعی ناظمِ صحت نے کہا کہ اچانک دوروں کا مقصد ہسپتالوں کی کارکردگی بہتر بنانا، عملے کی حاضری یقینی بنانا اور عوام کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار