رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 17° صاف 22° / 10°فجر 05:29ظہر 12:16عصر 16:04مغرب 17:40عشا 19:02
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
15 نومبر کو کوئٹہ میں بدامنی اور مہنگائی کے خلاف جلسہ عام ہوگاپاکستان اسکواش ٹیم ایشین چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئینوجوان طالبات جدید تعلیم اور ڈیجیٹل مہارتوں پر توجہ دیں: ہدایت الرحمن بلوچشہریار ملک میموریل ٹینس: غضنفر اور عمران طاہر سینئرز ڈبلز کے فاتحرکھنی ڈویلپمنٹ پیکج اور 50 بستروں کے ہسپتال پر اجلاس، کمشنر کی ہدایاتقدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے سپارکو کا پانچ روزہ تربیتی کورس مکملترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت جاری، تعلیم اور نوجوانوں کے لیے بڑے اقداماتایل پی جی مہنگی، گیس لوڈشیڈنگ؛ سجاد نذیر کا حکومت پر تنقیدسمندر میں تیل و گیس کی تلاش؛ 20 سال بعد بحالی کا آغازحافظ عبدالکریم کی آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہپاکستان میں 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی بحالیچیئرمین سینیٹ کی روایتی مصنوعات کو عالمی منڈیوں تک پہنچانے پر زور

پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ کا ریکروٹ کانسٹیبل سمیع اللہ دورانِ تربیت انتقال کر گیا

پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ کا ریکروٹ کانسٹیبل سمیع اللہ دورانِ تربیت انتقال کر گیا
فائل فوٹو — تصویر: بشکریہ arabnews.pk

کوئٹہ: پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ میں زیرِ تربیت ریکروٹ کانسٹیبل سمیع اللہ آج صبح سینے میں تکلیف کے بعد دورانِ علاج انتقال کر گئے۔ ترجمان پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ کے ایک پریس ریلیز کے مطابق مرحوم کا تعلق ضلع شیرانی سے تھا اور ان کا ریکروٹ نمبر 09RC تھا۔

پریس ریلیز کے مطابق پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ میں 29 اکتوبر 2026 سے ریکروٹ کورس کا آغاز ہوا تھا، جس کے لیے بلوچستان کے تمام اضلاع سے منتخب نوجوانوں کو تربیت کے لیے کالج میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ اسی سلسلے میں ریکروٹ کانسٹیبل سمیع اللہ 4 نومبر 2026 کو تربیت کے لیے کالج پہنچے تھے۔

ترجمان کے مطابق 5 نومبر 2026 کی صبح سمیع اللہ کو اچانک سینے میں تکلیف محسوس ہوئی، جس پر انہیں فوری طور پر کالج کی ڈسپنسری منتقل کیا گیا۔ ابتدائی طبی معائنے کے بعد ڈاکٹر نے مزید علاج کے لیے انہیں شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال کوئٹہ ریفر کیا، جہاں دورانِ علاج ان کا انتقال ہو گیا۔ ہسپتال کے ڈاکٹر کے مطابق ان کی وفات کی وجہ ہارٹ اٹیک تھی۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ اور دیگر ضروری کارروائیوں کے بعد میت کو تدفین کے لیے ان کے آبائی علاقے ضلع شیرانی روانہ کر دیا گیا۔

پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ کی انتظامیہ نے اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ انتظامیہ نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔

اشتہار