چار ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 14 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں ہی ملک کا تجارتی خسارہ 14 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال 2026-27 میں جولائی تا اکتوبر 2026 کے دوران برآمدات کا حجم 11 ارب 44 کروڑ ڈالر رہا، جبکہ اس دوران درآمدات 26 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔
اکتوبر میں درآمدات 7 ارب ڈالر سے زائد جبکہ برآمدات 2 ارب 94 کروڑ ڈالر رہیں، یوں تجارتی خسارہ 4 ارب 7 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
مالی سال کے پہلے چار ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 6 ارب 66 کروڑ ڈالر رہا۔ جولائی میں ایک ارب 83 کروڑ ڈالر، اگست میں ایک ارب 59 کروڑ ڈالر، ستمبر میں ایک ارب 70 کروڑ ڈالر اور اکتوبر میں ایک ارب 72 کروڑ ڈالر کی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد ہوئیں۔
موضوعات:متفرق
اشتہار











