پرویز خٹک: وزیراعظم کا بی آر ٹی سے متعلق بیان حقائق کے برعکس ہے

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ امور پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا بی آر ٹی سے متعلق بیان حقائق کے برعکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ معاملہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم کے سامنے اٹھائیں گے۔
اپنے بیان میں پرویز خٹک نے کہا کہ بی آر ٹی پر کرپشن کے الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔ بی آر ٹی پشاور پر کرپشن کے الزامات بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے میں کرپشن کا کوئی کیس نیب میں نہیں تھا۔ بی آر ٹی پر اعتراضات کرپشن سے متعلق نہیں بلکہ تکنیکی ڈیزائن سے متعلق تھے۔
سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے سے متعلق تکنیکی اعتراضات دور کیے جا چکے ہیں۔ نیب میں بی آر ٹی کا معاملہ ختم ہو چکا ہے، اور پشاور ہائیکورٹ میں بھی بی آر ٹی سے متعلق کیس ختم ہو چکا ہے۔











