رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° صاف 22° / 10°فجر 05:29ظہر 12:16عصر 16:04مغرب 17:40عشا 19:02
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
15 نومبر کو کوئٹہ میں بدامنی اور مہنگائی کے خلاف جلسہ عام ہوگاپاکستان اسکواش ٹیم ایشین چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئینوجوان طالبات جدید تعلیم اور ڈیجیٹل مہارتوں پر توجہ دیں: ہدایت الرحمن بلوچشہریار ملک میموریل ٹینس: غضنفر اور عمران طاہر سینئرز ڈبلز کے فاتحرکھنی ڈویلپمنٹ پیکج اور 50 بستروں کے ہسپتال پر اجلاس، کمشنر کی ہدایاتقدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے سپارکو کا پانچ روزہ تربیتی کورس مکملترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت جاری، تعلیم اور نوجوانوں کے لیے بڑے اقداماتایل پی جی مہنگی، گیس لوڈشیڈنگ؛ سجاد نذیر کا حکومت پر تنقیدسمندر میں تیل و گیس کی تلاش؛ 20 سال بعد بحالی کا آغازحافظ عبدالکریم کی آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہپاکستان میں 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی بحالیچیئرمین سینیٹ کی روایتی مصنوعات کو عالمی منڈیوں تک پہنچانے پر زور

سیوی: کمشنر عرفان اللہ خان کی صدارت میں پولیو اور ای پی آئی ٹاسک فورس اجلاس

سیوی: کمشنر عرفان اللہ خان کی صدارت میں پولیو اور ای پی آئی ٹاسک فورس اجلاس
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

سیوی: کمشنر سیوی ڈویژن عرفان اللہ خان کی زیرِ صدارت ڈویژنل ٹاسک فورس برائے پولیو اور ای پی آئی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی، ڈپٹی کمشنر کچھی ممتاز علی کھیتران، ڈویژنل ڈائریکٹر صحت ڈاکٹر عبدالخالق، ڈی ایچ او ڈاکٹر قادر ہارون، این اسٹاپ آفیسر ڈاکٹر شہلا، اے آئی جی پی سیوی رینج محمد یونس سمیت محکمہ صحت، آئی ایس ڈی اور ڈبلیو ایچ او کے دیگر افسران نے شرکت کی، جبکہ ضلع ڈیرہ بگٹی کے افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

مہم کی تیاریوں کا جائزہ

وزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن اور صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق اجلاس میں دو نومبر سے شروع ہونے والی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں، موثر نگرانی، مائیکرو پلان پر عملدرآمد اور ای پی آئی ویکسینیشن کوریج کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر کمشنر سیوی ڈویژن عرفان اللہ خان نے ہدایت کی کہ پولیو کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے اور مہم کے دوران کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مہم کی کامیابی کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور موثر حکمت عملی کے تحت کام کریں، رئیل ٹائم ڈیٹا بروقت شیئر کیا جائے اور ڈیش بورڈ کو باقاعدگی سے اپڈیٹ رکھا جائے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں پولیو سے متعلق اجلاس ماہانہ بنیادوں پر منعقد کیے جائیں اور مائیکرو پلان کے مطابق ہر علاقے میں مہم پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں صوبائی کوآرڈینیٹر ای پی آئی نے بھی بذریعہ ویڈیو لنک ای پی آئی ویکسینیشن کے حوالے سے بریفنگ دی اور سیوی ڈویژن میں ویکسینیشن کی مجموعی کوریج سے متعلق آگاہ کیا۔

ویکسینیشن کوریج پر زور

کمشنر عرفان اللہ خان نے ویکسینیشن کے عمل کو مزید موثر بنانے پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ بچوں کی ویکسینیشن کوریج کو بہتر بنایا جائے اور تمام ویکسینیٹرز اپنی حاضری یقینی بناتے ہوئے ذمہ داریاں پوری کریں۔

آخر میں کمشنر سیوی ڈویژن عرفان اللہ خان نے تمام ڈپٹی کمشنرز، محکمہ صحت، ڈبلیو ایچ او، آئی ایس ڈی اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ آنے والی انسدادِ پولیو مہم کے دوران اپنی ذمہ داریاں بھرپور محنت، لگن اور موثر حکمت عملی کے ساتھ انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کے تحت کام کرتے ہوئے مہم کے معیار کو یقینی بنائیں، مائیکرو پلان پر مکمل عملدرآمد کریں اور ہر بچے تک پولیو ویکسین کی رسائی ممکن بنائیں، تاکہ 100 فیصد مقررہ ہدف حاصل کرنے کے ساتھ مہم کو معیاری، موثر اور کامیاب بنایا جا سکے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور اس قومی فریضے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار