رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° صاف 22° / 10°فجر 05:29ظہر 12:16عصر 16:04مغرب 17:40عشا 19:02
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
اسپاٹیفائی نے کراچی کے ہپ ہاپ فنکار شارح کو ریڈار پاکستان کے لیے منتخب کرلیااسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں میں 47.3 فیصد اضافہ، بلوچستان سے اکتوبر میں 370 نئے اکاؤنٹس15 نومبر کو کوئٹہ میں بدامنی اور مہنگائی کے خلاف جلسہ عام ہوگاپاکستان اسکواش ٹیم ایشین چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئینوجوان طالبات جدید تعلیم اور ڈیجیٹل مہارتوں پر توجہ دیں: ہدایت الرحمن بلوچشہریار ملک میموریل ٹینس: غضنفر اور عمران طاہر سینئرز ڈبلز کے فاتحرکھنی ڈویلپمنٹ پیکج اور 50 بستروں کے ہسپتال پر اجلاس، کمشنر کی ہدایاتقدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے سپارکو کا پانچ روزہ تربیتی کورس مکملترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت جاری، تعلیم اور نوجوانوں کے لیے بڑے اقداماتایل پی جی مہنگی، گیس لوڈشیڈنگ؛ سجاد نذیر کا حکومت پر تنقیدسمندر میں تیل و گیس کی تلاش؛ 20 سال بعد بحالی کا آغازحافظ عبدالکریم کی آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ

سیوی: کمشنر عرفان اللہ خان کا گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کا دورہ، طلبہ سے خطاب

سیوی: کمشنر عرفان اللہ خان کا گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کا دورہ، طلبہ سے خطاب
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

سیوی: 28 اکتوبر کو کمشنر سیوی ڈویژن عرفان اللہ خان نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سیوی کا دورہ کیا، جہاں کالج کے پرنسپل محمد نعیم نے انہیں ادارے کی مجموعی کارکردگی، تعلیمی سرگرمیوں، دستیاب سہولیات اور درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

کمشنر نے کالج کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، جن میں باٹنی، زوالوجی، کیمسٹری اور فزکس کی لیبارٹریز شامل تھیں۔ اس موقع پر انہوں نے طلبا سے مختلف سوالات بھی کیے اور ان کی تعلیمی استعداد، دلچسپی اور سیکھنے کے عمل کا جائزہ لیا۔

طالب علم کی ایپ اور طلبہ سے خطاب

دورے کے دوران کمشنر عرفان اللہ خان نے ایک ایسے طالب علم سے بھی ملاقات کی جس نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک ایپ تیار کی تھی۔ انہوں نے طالب علم کی تخلیقی صلاحیتوں، جدید ٹیکنالوجی میں دلچسپی اور انفرادی کاوش کو سراہتے ہوئے اسے یقین دہانی کرائی کہ اس کے ایپ پروجیکٹ کو مزید بہتر بنانے اور آگے بڑھانے کے لیے مالی معاونت کی فراہمی کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر عرفان اللہ خان نے کہا کہ موجودہ دور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور جدید علوم کا دور ہے، جہاں علم کے حصول کے بے شمار ذرائع دستیاب ہیں۔ طلباء کو دورانِ تدریس کسی موضوع کو سمجھنے میں دشواری پیش آئے تو وہ موبائل فون اور انٹرنیٹ کے ذریعے یوٹیوب سمیت دیگر تعلیمی ذرائع سے متعلقہ موضوع کی ویڈیوز دیکھ کر اپنی سمجھ بوجھ میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کامیابی کے لیے محض وسائل ہی کافی نہیں بلکہ محنت، مستقل مزاجی، لگن اور سیکھنے کا جذبہ بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ کمشنر نے اپنے تجربات کا ذکر کرتے ہوئے طلباء کو بتایا کہ ماضی میں محدود وسائل کے باوجود طلباء محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کرتے تھے اور ان کے بزرگوں نے چاند کی روشنی میں بیٹھ کر بھی پڑھائی کی۔

انہوں نے طلبا پر زور دیا کہ وہ دستیاب جدید سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں اور مستقبل میں ملک و صوبے کی ترقی میں اپنا موثر کردار ادا کرنے کے لیے خود کو تیار کریں۔

کالج انتظامیہ کے مسائل اور ہدایات

اس موقع پر کالج انتظامیہ کی جانب سے امتحانی ہال کی تعمیر، واٹر سپلائی کی مرمت، کالج کی چار دیواری پر خاردار تاروں کی تنصیب، تدریسی عملے کی کمی اور دیگر مسائل سے کمشنر کو آگاہ کیا گیا۔ کمشنر عرفان اللہ خان نے یقین دہانی کرائی کہ جن مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ حکام کی توجہ درکار ہے، ان کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جائے گا، جبکہ ایسے مسائل جو مقامی سطح پر حل کیے جا سکتے ہیں، ان کے حل کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کے حل اور طلباء کو بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی کے لیے مربوط کوششیں ناگزیر ہیں۔

کمشنر نے کالج انتظامیہ کو ہدایت کی کہ طلباء کی فیسوں کی وصولی اور جمع کرانے کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے فیسیں بینک کے ذریعے جمع کرائی جائیں اور دستی طریقہ کار سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کے انعقاد پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ کالج میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرامز، مباحثوں، تقریری مقابلوں، کھیلوں اور دیگر مثبت سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے تاکہ طلباء کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ان کی شخصیت کی ہمہ جہت نشوونما کو بھی یقینی بنایا جا سکے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق تعلیمی اداروں میں بہتری، طلباء کی حوصلہ افزائی اور نوجوان نسل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے موثر اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

کمشنر سبی ڈویژن عرفان اللہ خان کو گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سبی کے پرنسپل محمد نعیم کالج کی مجموعی کارکردگی اور تعلیمی امور کے حوالے سے بریفنگ دے رہے ہیں۔
کمشنر سبی ڈویژن عرفان اللہ خان کو گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سبی کے پرنسپل محمد نعیم کالج کی مجموعی کارکردگی اور تعلیمی امور کے حوالے سے بریفنگ دے رہے ہیں۔
کمشنر سبی ڈویژن عرفان اللہ خان گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سبی کے مختلف شعبہ جات اور سائنس لیبارٹریز کا معائنہ کر رہے ہیں۔
کمشنر سبی ڈویژن عرفان اللہ خان گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سبی کے مختلف شعبہ جات اور سائنس لیبارٹریز کا معائنہ کر رہے ہیں۔
کمشنر سبی ڈویژن عرفان اللہ خان گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سبی کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے انہیں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے، محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کر رہے ہیں۔
کمشنر سبی ڈویژن عرفان اللہ خان گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سبی کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے انہیں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے، محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کر رہے ہیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار