سیوی: کیسکو کی آسامیوں کے لیے 2,727 امیدواروں کے انٹرویوز شروع

سیوی: 28 نومبر کو ضلعی انتظامیہ سیوی کی جانب سے کیسکو (QESCO) کی مختلف آسامیوں کے لیے ضلع سیوی کے امیدواروں کے انٹرویوز کا آغاز جرگہ ہال سیوی میں کر دیا گیا ہے۔ مقررہ شیڈول کے مطابق 2,727 امیدواروں کے انٹرویوز 28 نومبر سے 3 دسمبر 2026 تک مرحلہ وار منعقد کیے جا رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سیوی ملک بہادر خان بنگلزئی نے انٹرویوز کے حوالے سے تمام انتظامی امور کی نگرانی اور انتظامات کو یقینی بنایا ہے۔
اس موقع پر ایس ڈی پی او عبد اللطیف نے بتایا کہ امیدواروں کی سہولت اور سکیورٹی کے پیش نظر جامع حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں، جن میں واک تھرو گیٹس، امیدواروں کی چیکنگ اور دیگر سکیورٹی اقدامات شامل ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق امیدواروں کو مرحلہ وار انٹرویو کے عمل میں شامل کیا جا رہا ہے۔ پہلے مرحلے میں امیدواروں کی سکیورٹی چیکنگ اور انٹری کی جا رہی ہے، جبکہ دوسرے مرحلے میں ان کے لوکل، ڈومیسائل اور تعلیمی دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔
اس عمل میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر طارق الماس، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فیمیل) اور ڈپٹی کمشنر آفس کی لوکل برانچ کے انچارج علی محمد دستاویزات کی تصدیق کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، جس کے بعد کیسکو کی ٹیم امیدواروں کے انٹرویوز لے رہی ہے۔
انٹرویو کے لیے آنے والے امیدواروں نے ضلعی انتظامیہ سیوی کی جانب سے کیے گئے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی، دستاویزات کی جانچ پڑتال اور انٹرویو کے مراحل کو منظم انداز میں مکمل کیا جا رہا ہے۔


تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











