پسنی: وارڈ 5 اور 6 میں مویشیوں کی ویکسینیشن اور مفت ادویات کی تقسیم

پسنی: صوبائی حکومت کی لائیو اسٹاک کے شعبے کی بہتری اور مالداروں کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات کی فراہمی کی پالیسی کے تحت ڈسٹرکٹ لائیو اسٹاک آفیسر گوادر ڈاکٹر صابر علی کی نگرانی میں پسنی کے وارڈ نمبر 5 اور 6 میں خصوصی ویٹرنری ریلیف سرگرمیاں انجام دی گئیں۔
اس موقع پر جانوروں کو وبائی امراض سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی ویکسینیشن کی گئی، مالداروں میں مفت ادویات تقسیم کی گئیں اور جانوروں کی بہتر دیکھ بھال، خوراک اور بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی سیشنز بھی منعقد کیے گئے۔
اس اقدام کا مقصد مالداروں کو ان کی دہلیز پر ویٹرنری سہولیات فراہم کرنا، مویشیوں کی صحت کا تحفظ اور ان کے معاشی وسائل کو مستحکم بنانا ہے۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان
اشتہار











