رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 19° / 8°فجر 05:45ظہر 12:21عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیراعظم شہباز شریف کی کویت پر ڈرون حملے کی مذمت، زخمی پاکستانی کو مکمل معاونت کی یقین دہانییمن کے ساحل کے قریب مال بردار جہاز ہائی جیک، سعودی عرب کا دو حوثی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ40 لاکھ روپے تاوان: ایس ایچ او اور ٹرینی سب انسپکٹر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنسیم شاہ گھٹنے کی انجری کے باعث آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سے باہروزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تیانگ گونگ پر موجود پاکستانی خلا باز سے براہِ راست گفتگوقاضی فاؤنڈیشن مینز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں آج سے شروعاسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتسازگار انجینئرنگ کی پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی، ٹینک 500 کی قیمت 38 لاکھ کمآئی ایل ٹی20: بابر اعظم پھر ناکام، ڈیزرٹ وائپرز سپر اوور میں شکست کھا گئےتربت میں دو کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاکاسنوکر ورلڈ کپ: پاکستان کی دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں، بھارت کو کلین سویپ شکستبجلی کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ: 3.04 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست، نیپرا میں سماعت

گوادر: ایڈیشنل چیف سیکرٹری زاہد سلیم کی سربراہی میں وفد کا ڈی سیلینیشن پلانٹ کا معائنہ

گوادر: ایڈیشنل چیف سیکرٹری زاہد سلیم کی سربراہی میں وفد کا ڈی سیلینیشن پلانٹ کا معائنہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات زاہد سلیم کی سربراہی میں صوبائی سیکرٹریز کے اعلیٰ سطحی وفد نے گزشتہ روز گوادر پورٹ کا دورہ کیا اور گوادر پورٹ اتھارٹی کے واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ کا تفصیلی معائنہ کیا۔

استقبال اور بریفنگ

اس موقع پر چیئرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ اور جی پی اے کے اعلیٰ حکام نے وفد کا استقبال کیا اور پلانٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا۔

وفد میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ترقیات) زاہد سلیم، سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ شہزیب خان، سیکرٹری اسکول ایجوکیشن لال جان جعفر، سیکرٹری زراعت و کوآپریٹوز داؤد خان خلجی، سیکرٹری ایریگیشن سہیل الرحمٰن بلوچ، سیکرٹری صحت مجیب الرحمٰن پانیزئی، مواصلات و تعمیرات، فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ کے ڈاکٹر سجاد بلوچ، ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ سمیت دیگر حکام شامل تھے۔

دورے کے موقع پر چیئرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ اور پلانٹ انچارج انجینئر گلزار بلوچ نے وفد کو ڈی سیلینیشن پلانٹ کی استعداد، سمندری پانی کو پینے کے قابل بنانے کے مراحل اور شہر میں پانی کی فراہمی کے نظام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

پانی کی فراہمی

چیئرمین گوادر پورٹ نے بتایا کہ جی پی اے کا ڈی سیلینیشن پلانٹ کم لاگت پر شہریوں کو پانی فراہم کر رہا ہے اور اس کی فی گیلن پیداواری لاگت انتہائی کم ہے۔

پلانٹ روزانہ 10 لاکھ گیلن سمندری پانی کو صاف کرکے پینے کے قابل بناتا ہے، جبکہ تیار شدہ پانی ٹی ڈی ایس کے لحاظ سے عالمی ادارہِ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مقررہ معیار کے مطابق ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پانی کے بحران کے دوران بھی شہریوں کو بلا تعطل پانی کی فراہمی یقینی بنائی گئی، جو پلانٹ کی مسلسل فعالیت اور انتظامی اقدامات کا نتیجہ ہے۔

اس موقع پر صوبائی سیکرٹریز کے وفد نے جی پی اے کی کوششوں کو سراہا اور پانی کی فراہمی کے نظام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جی پی اے کی کاوشوں سے گوادر میں پانی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملی ہے۔

وفد کے مطابق ڈی سیلینیشن پلانٹ مستقبل میں بھی کسی ممکنہ آبی بحران سے نمٹنے اور شہر کو پانی کی فراہمی جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔

گوادر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات زاہد سلیم کی سربراہی میں صوبائی سیکرٹریز کے اعلی سطحی وفد کو چئیرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ گوادر بندرگاہ و فری زون سے متعلق بریفنگ دے رہے ہیں۔(فوٹو ڈی جی پی آر) — A group of men in shalwar kameez stand around a scale model of Gwadar port and the coastline while one man points and briefs them.
گوادر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات زاہد سلیم کی سربراہی میں صوبائی سیکرٹریز کے اعلی سطحی وفد کو چئیرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ گوادر بندرگاہ و فری زون سے متعلق بریفنگ دے رہے ہیں۔(فوٹو ڈی جی پی آر) — A group of men in shalwar kameez stand around a scale model of Gwadar port and the coastline while one man points and briefs them.

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار