رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 8° صاف 20° / 7°فجر 05:44ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیراعظم شہباز شریف کی کویت پر ڈرون حملے کی مذمت، زخمی پاکستانی کو مکمل معاونت کی یقین دہانییمن کے ساحل کے قریب مال بردار جہاز ہائی جیک، سعودی عرب کا دو حوثی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ40 لاکھ روپے تاوان: ایس ایچ او اور ٹرینی سب انسپکٹر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنسیم شاہ گھٹنے کی انجری کے باعث آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سے باہروزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تیانگ گونگ پر موجود پاکستانی خلا باز سے براہِ راست گفتگوقاضی فاؤنڈیشن مینز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں آج سے شروعاسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتسازگار انجینئرنگ کی پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی، ٹینک 500 کی قیمت 38 لاکھ کمآئی ایل ٹی20: بابر اعظم پھر ناکام، ڈیزرٹ وائپرز سپر اوور میں شکست کھا گئےتربت میں دو کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاکاسنوکر ورلڈ کپ: پاکستان کی دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں، بھارت کو کلین سویپ شکستبجلی کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ: 3.04 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست، نیپرا میں سماعت
مارکیٹ
KSE-100177,664▼0.22%KMI-30256,705▼0.35%ڈالر276.62روپےیورو302.77روپےپاؤنڈ362.52روپےریال73.76روپےدرہم75.32روپےسونا فی تولہ378,619روپےسونا3,650$/اونسچاندی43.23$/اونسبٹ کوائن59,298$▼1.04%

احد چیمہ سے آئی ایف سی کے نائب صدر کی ملاقات، ڈسکوز کی نجکاری پر تبادلہ خیال

احد چیمہ سے آئی ایف سی کے نائب صدر کی ملاقات، ڈسکوز کی نجکاری پر تبادلہ خیال
فائل فوٹو: عماد فاخوری کی احد چیمہ سے ملاقات — تصویر: بشکریہ app.com.pk

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کے ریجنل نائب صدر برائے مشرقِ وسطیٰ و وسطی ایشیا عماد فاخوری نے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور آئی ایف سی کے درمیان ترجیحی شعبوں میں جاری تعاون کو مزید وسعت دینے اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ہاؤسنگ فنانس، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپس (پی پی پیز)، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری، زراعت اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار (ایم ایس ایم ایز) کے لیے مالی سہولتوں کی فراہمی جیسے امور زیرِ غور آئے۔

احد چیمہ نے عماد فاخوری کے پاکستان کے پہلے دورے پر خیرمقدم کرتے ہوئے ملک میں آئی ایف سی کے پورٹ فولیو میں نمایاں اضافے اور حکومت کے ساتھ بڑھتے ہوئے روابط کو سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی ترقیاتی ترجیحات کی تکمیل کے لیے باہمی تعاون کی حالیہ رفتار برقرار رکھنا ناگزیر ہے۔

اجلاس میں ڈسکوز کی نجکاری کے عمل اور نجکاری کے بعد کے انتظامی معاملات میں آئی ایف سی کی تکنیکی و مالی معاونت کا جائزہ لیا گیا۔

احد چیمہ نے طویل مدتی ہاؤسنگ فنانس کو مضبوط بنانے اور کم لاگت گھروں تک عوام کی رسائی میں آئی ایف سی کے کردار کو کلیدی قرار دیا۔

پی پی پی منصوبوں کی تیاری اور ضابطہ جاتی نظام کو مستحکم بنانے کے لیے پی تھری اے (P3A) کے ساتھ آئی ایف سی کے تعاون کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا گیا۔

زرعی شعبے پر گفتگو میں فریقین نے جدید ذخیرہ گاہوں کی تعمیر، ویلیو چین فنانسنگ اور الیکٹرانک ویئرہاؤس رسیدوں کے نظام کے ذریعے کسانوں کے لیے آسان قرضوں تک رسائی بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔

احد چیمہ نے ایم ایس ایم ایز کی مالی معاونت میں اضافے کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا تاکہ کاروباری اداروں کو ٹھوس فائدہ پہنچے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں۔

عماد فاخوری نے پاکستانی حکومت کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئی ایف سی پاکستان کی معاشی و ترقیاتی ترجیحات کی حمایت کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔

انہوں نے ہاؤسنگ فنانس، پی پی پی منصوبوں، ڈسکوز، زراعت اور ایم ایس ایم ای فنانسنگ سے متعلق جاری و مجوزہ اقدامات پر بریفنگ دی۔

ملاقات کے اختتام پر احد چیمہ نے نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے اور پاکستان کی معاشی ترقی میں آئی ایف سی کے کردار کو آگے بڑھانے کے لیے ہر ممکن معاونت کا اعادہ کیا۔

موضوعات:
اشتہار